بنیادی صفحہ / عالمی / شیڈول کے بغیر امریکی صدر نے’موساد’ کے چیف کو ملاقات کے لیے بلا لیا

شیڈول کے بغیر امریکی صدر نے’موساد’ کے چیف کو ملاقات کے لیے بلا لیا

Print Friendly, PDF & Email

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے سربراہ یوسی کوہن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

یہ امر باعث حیرت ہے کہ موساد چیف سے ملاقات صدر کی طے شدہ ملاقاتوں کے شیڈول میں شامل نہیں تھی۔ ملاقات سے چند منٹ قبل صدر جو بائیڈن نے یوسی کوھن کو ملاقات کا پیغام بھیجا جو پہلے سے وائٹ ہائوس میں‌ موجود تھے۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق صدر بائیڈن نے موساد کے سربراہ کو چند منٹ قبل بغیر کسی پروگرام کے ملاقات کے لیے بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہ نمائوں نے ایرانی جوہری معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی نقطہ نظر کو سنا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

جی-7 ممالک کا ایک ارب کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کا اعلان

لندن: دنیا کی سات بڑی معیشتوں کی تنظیم ’’جی 7‘‘ کے سربراہ ...