بنیادی صفحہ / عالمی / اسماعیل ہنیہ دوسری بار حماس کے سربراہ منتخب

اسماعیل ہنیہ دوسری بار حماس کے سربراہ منتخب

Print Friendly, PDF & Email

غزہ: فلسطین کی مزاحمت پسند تنظیم حماس کی صدارت کے لیے دوسری بار اسماعیل ہنیہ کا انتخاب کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2017 سے فلسطینی تنظیم حماس کی سربراہی کر نے والے اسماعیل ہنیہ کو دوسری بار بھی صدر منتخب کرلیا گیا۔ وہ 2025 تک حماس کے صدر رہیں گے۔

اسماعیل ہنیہ کے حماس کی سربراہی سنبھالنے کے بعد سے حماس نے اسرائیلی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کئی مقامات پر فتح حاصل کی ہے۔ حال ہی میں اسرائیل 14 روزہ بمباری کے بعد حماس کے ساتھ سیز فائر پر مجبور ہوگیا تھا جسے حماس نے اپنی کامیابی قرار دیا تھا۔
58 سالہ اسماعیل ہنیہ حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کے دست راست رہے ہیں. شیخ احمد یاسین 12 سال کی عمر میں ایک کھیل کے دوران حادثے کا شکار ہونے کے بعد سے معذور ہوگئے تھے اور بینائی انتہائی کمزور ہوگئی تھی۔ وہ ساری عمر وہیل چیئر پر رہے اور اسی پر مسلح جدوجہد کی۔

شیخ احمد یاسین کو 2004 میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد اسماعیل ہنیہ اہم ذمہ داریاں نبھاتے اور 2006 میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

اسماعیل ہنیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیر اعظم بھی بنے تاہم اسرائیل سمیت یورپی یونین اور امریکا نے انھیں قبول نہیں کیا جس کے بعد 2007 میں الفتح کی حکومت سے بغاوت کرکے غزہ میں اپنی حکومت قائم کرلی ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

چین کے خلاف مورچہ بندی میں ہندوستان کو انٹری نہیں ، امریکہ نے ‘آکس’ میں شامل کرنے سے کیا انکار

نئی ہلی : امریکہ نے ہندوستان یا جاپان کو آسٹریلیا اور برطانیہ ...