بنیادی صفحہ / صوبائی / کرناٹک میں 12 مئی کے بعد مکمل لاک ڈاؤن ہونے کے امکانات: بنگلورو میں کووڈ۔19 مثبت کیسوں کی شرح 55 فیصد سے بھی زائد

کرناٹک میں 12 مئی کے بعد مکمل لاک ڈاؤن ہونے کے امکانات: بنگلورو میں کووڈ۔19 مثبت کیسوں کی شرح 55 فیصد سے بھی زائد

Print Friendly, PDF & Email

بنگلوو : کرناٹک حکومت 12 مئی 2021 کے بعد دو ہفتوں کے لئے ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ کیونکہ ریاست میں ایک ہفتے کے کرفیو کے باوجود کووڈ۔19 میں تیزی سے اضافہ ہی ہو رہا ہے۔ میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بہت سے شعبوں جیسے مینوفیکچرنگ، تعمیرات اور گارمنٹس کی فیکٹریاں 50 فیصد ہی کام کررہی ہیں۔ گذشتہ 27 اپریل سے دو ہفتوں کے کرفیو کے بعد بھی بغیر جانچ پڑتال والی گاڑیوں کی نقل و حرکت کی وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

کرفیو کے آغاز کے ساتھ ہی لوگوں کے حالیہ نقل و حرکت کی وجہ سے بنگلورو اور دوسرے اضلاع میں بھی کووڈ۔19 کے کیسوں میں لگاتار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز موجودہ کرفیو کے نتائج پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ سی ایم یدیورپا نے صحافیوں کو بتایا کہ کابینہ 12 مئی کو صورتحال کا جائزہ لے گی اور اس کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے امکان پر فیصلہ کرے گی۔

دوسری طرف ایک ماہر پینل مئی کے اختتام تک چیف منسٹر کو کسی قسم کی نرمی کے بغیر مکمل لاک ڈاؤن کا مشورہ دے رہا ہے تاکہ دوسرے اضلاع میں جون کے وسط تک وبائی بیماری پھیلنا نہ شروع ہوجائے۔

ریاستی وزیر اعلیٰ نے اس تعلق سے آج میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے اگر لاک ڈاؤن کا حکم آتا ہے تو پھر وہ اس پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور ملک میں بڑھ رہے کورونا معاملات پر سپریم کورٹ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کو حل کے طور پر اپنانے کی اپیل کی ہے اس لیے آج بدھ کی شام تک کابینہ میٹنگ میں  وزیر اعظم کی طرف سے جو بھی ہدایات ملیں گی ریاست میں اس پر عمل کیا جائے گا۔

دریں اثنا پیر کو بنگلورو میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 55 فیصد رہی۔ جس کے بعد مجموعی طور پر کووڈ۔19 کے 3 لاکھ سے بھی زائد کیس ریکارڈ کیے گئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

کووڈسے یتیم ہوئے بچوں کوماہانہ 3500روپے جاری کرنے اعلان عوام کاتعاون حاصل رہا تو 7جون کے بعدلاک ڈاؤن میں توسیع نہیں ہوگی:ایڈی یورپا

بنگلور۔29مئی،2021(سالارنیوز)کوروناوائرس کی وجہ سے اپنے ماں باپ کوکھوکریتیم ہونے والے بچوں کے ...