بنیادی صفحہ / صوبائی / میسور ضلع وقف مشاورتی کا اجلاس ، اوقافی معاملات کے تعلق سے مختلف امور پر بحث

میسور ضلع وقف مشاورتی کا اجلاس ، اوقافی معاملات کے تعلق سے مختلف امور پر بحث

Print Friendly, PDF & Email

میسور :(بھٹکلیس نیوز)
یہاں میسور کے سیاجی راؤ روڈ پر واقع میسور ضلع وقف مشاوارتی کمیٹی دفتر میں حال ہی میں ریاستی بورڈ آف اوقاف کی جانب سے میسور اور منڈیا کے اضلاع کے لئے نامزد کردہ سابق آئی اے یس آفیسر جناب محمد صلاح الدین کی موجود گی میں
میسور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔جس کی صڈارت میسور ضلع وقف مشاورتی کمیتی کے چیرمین جناب عارف احمد مہکری نے کی۔ ،مشاوارتی اجلاس میں ممبران کمیٹی اور چیرمن کمیٹی عارف مہکری کے ساتھ وقف آفیسر عبد الخلیل نے کئی اہم اوقافی مسائل ،ترقیاتی منصوبوں نیز دیگر اہم امور کے حوالہ سے بات چیت کی اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر موجود نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سابق آئی اے یس افیسر محمد صلاح الدین نے بتایا کہ اوقافی املاک کو اللہ تعالیٰ کی املاک میں شمار کیا جاتاہے۔ اسکی ذمہ داری ملی اعتبار سے بھی ہم تما م پر فرض العین کا درجہ رکھتا ہے انشاللہ تعالیٰ ہمارا مقصد اوقافی املاک کا نہ صرف تحفظ ہوگا بلکہ ان املاک کی ترقیات اور آمدنیات اور ان املاک کے ریکارڈ س کے حوالہ سے ریونیو ڈپارٹمنٹ کے توسط سے درستگی کاکام بھی کیا جائے گا اور ہماری اس اوقافی املاک پر کئے گئے ناجائز قنضہ جات کو ختم کرکے اس قیمتی اوقافی املاک کا ملت اسلامیہ کی فلاح و بہبودی ، تعلیمی اور صحت کے میدان میں مدد کرنے کے لئے استعمال کیا جائیگا۔ کیونکہ ان املاک کے سہی استعمال سے ان املاک سے ہونے والی آمدنیات کو ملت کے مستحق طلبا اور بیماروں پر زیادہ سے زیادہ خرچ کیا جا سکے گااور جہاں تک میسور ضلع وقف کی بات ہے میں یہاں کی جانے والی خدمات سے نہ صرف اطمینان بخش ہوں بلکہ اس کار خیر اور دیگر خدمات کے تعلق سے آگے مجھے پوری کمیٹی کے ذمہ دار احباب سے مجھ نا چیز کو بھر پور تعاون کی امید بھی ہے جن جن مسئلہ کو میں نے آج یہاں دیکھا ہے ان تمام کو بہت جلد وزیر اوقاف الحاج تنویر سیٹھ کے زیر سر پرستی میں میسور ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ تمام ذمہ داران میسور وقف کے ساتھ ایک وفد کی شکل میں ملاقات کی جائیگی تاکہ آئندہ کے لئے لا ئحہ عمل تیار کیا جاسکے۔
میسور ضلع وقف مشاورتی کے چیرمین،عارف احمد مہکری نے بتایا کہ میسور ضلع وقف نوڈل آفیسرکے طور پر محمد صلاح الدین کا تقرر ایک خوش آئیند بات ہے انکے زرین تجربات اور صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہم موثر خدمات کی جانب پہل کر سکتے ہیں اس ضمن میں میسور ضلع وقف مشاورتی انشاللہ موصوف کا ہر معاملہ میں بھر پور تعاون کریں گے تاکہ میسور ضلع میں واقع اوقافی املاک کو ساری ریاست میں ایک مثال بناسکیں وزیر اوقاف الحاج تنویر سیٹھ نے اپنی دور اندیشی سے اوقافی املاک کے تعلق سے نہ صرف مثالی بجٹ پیش کیا بلکہ اسی طرح کی کئی خدمات جیسے ٹاسک فورس وغیرہ کو بھی عملی جامہ پہنایا انشاللہ ہم جناب وزیر موصوف کے مشوروں پر کام کریں گے آنے والے پندرہ دنوں میں وزیر کرناٹک الحاج تنویر سیٹھ ضلع بھر کے اوقافی املاک کا جائزہ لیں گے ہم وزیر موصوف کے دلی مشکور ہیں جنہوں نے میسور اور منڈیا اضلاع کے لئے ایک قابل اور ملت کا درد رکھنے والے اور ایک وسیع تجربہ رکھنے والے سابق آئی اے یس آفیسر کا تقرر کیا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ وقف گرانٹ میں شامل ادارے فوری طور پر اپنے اپنے متعلقہ ضروری کاغذات کے ساتھ میسور ضلع وقف دفتر پہنچیں تاکہ گرانٹس کو فوری طور پرجاری کئے جاسکیں۔ وقف آفیسر عبد الخلیل، کے علاوہ سابق چیرمین یس اے رحمن عرف خلیل، کمیٹی کے اراکین اعجاز پاشاہ، عبد القادر سیٹھ، سید شفیع، ، سید اکرم ، نور محمد مرچنٹ ،میر افسر علی ،مرچی بابو ،ٹی پی رفیق احمد ، مشاہد احمد ہنسور ، منصور علی خان ٹی نرسی پور،سید شفیع پریا پٹن ، اور اکمل پاشاہ ننجنگڈھ وغیرہ موجود رہے۔بعد میں جناب محمد صلاح الدین صاحب نے میسور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے وفد کے ساتھ ہنسور روڈ پر واقع حضرتہ بی بی مراد شاد ؒ اور میسور کے عید گاہ میدان کے قریب واقع اوقافی املاک کا معائنہ کیا۔ چیرمین عارف احمدمہکری اور دوسرے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

x

Check Also

کرناٹک میں 12 مئی کے بعد مکمل لاک ڈاؤن ہونے کے امکانات: بنگلورو میں کووڈ۔19 مثبت کیسوں کی شرح 55 فیصد سے بھی زائد

بنگلوو : کرناٹک حکومت 12 مئی 2021 کے بعد دو ہفتوں کے ...