بنیادی صفحہ / صوبائی / کرناٹک حکومت میں ہنگامہ، وزیر کے ایس یشورپا نے لکھا وزیر اعلیٰ یدی یورپا کے خلاف خط

کرناٹک حکومت میں ہنگامہ، وزیر کے ایس یشورپا نے لکھا وزیر اعلیٰ یدی یورپا کے خلاف خط

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو: کرناٹک حکومت میں وزیر کے ایس ایشورپا (KS Eshwarappa) نے ریاست کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا (CM BS Yediyurappa) کے خلاف بغاوت کردی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ یدی یورپا پر کام کاج میں مداخلت کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے گورنر وجوبھائی والا کو خط لکھ کر وزیر اعلیٰ یدی یورپا کی شکایت کی ہے۔

ریاستی حکومت میں دیہی وزیر ایشورپا نے اپنے خط کی کاپی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا کو بھی بھیجی ہیں۔ ایشورپا کا الزام ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ان کے محکمہ سے بغیر اجازت لئے 774 کروڑ روپئے الاٹ کردیا۔ اس پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ اس الاٹمنٹ میں متعصبانہ رویہ اپنایا ہے۔

آپریشن کمل معاملے میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یدی یورپا کو جھٹکا

اس سے پہلے ‘آپریشن کمل‘ میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے کردار کی جانچ کے لئے ہائی کورٹ نے بدھ کو منظوری دے دی۔ بی جے پی لیڈر پر الزام ہے کہ ریاست کی کانگریس – جے ڈی ایس اتحادی حکومت کو گرانے کے لئے انہوں سے سازش کی۔ دراصل ایک آڈیو سامنے آیا تھا، جس میں یدی یورپا مبینہ طور پر ایک رکن اسمبلی کے بیٹے کو اس بات کے لئے راضی کرنے کی کوشش کر تے ہوئے سنے گئے کہ وہ اپنے والد سے استعفیٰ دلوائیں اور پھر پارٹی بدل لیں۔

x

Check Also

کرناٹک میں 12 مئی کے بعد مکمل لاک ڈاؤن ہونے کے امکانات: بنگلورو میں کووڈ۔19 مثبت کیسوں کی شرح 55 فیصد سے بھی زائد

بنگلوو : کرناٹک حکومت 12 مئی 2021 کے بعد دو ہفتوں کے ...