بنیادی صفحہ / صوبائی / فیضان عزیز کو صدر ہند کے ہاتھوں ایوارڈ

فیضان عزیز کو صدر ہند کے ہاتھوں ایوارڈ

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز) بنگلور کے ایک نوجوان فیضان عزیز جنہوں نے کم عمری میں ہی اسٹارٹ اپ کمپنیز کے شعبہ میں قدم رکھا اور ایک مختصر سے عرصہ میں ترقی کی۔ اس کمپنی مائر میڈیسین کو ملک میں تیزی سے ترقی کرنے والی اسٹارٹ اپ کمپنیوں میں اس وقت17واں مقام حاصل ہے۔ اس کمپنی کے سی ای او اور بانی فیضان عزیز کو دہلی کے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر ہند پرنب مکھرجی کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازاگیا۔ آج یہاں حسنات کالج برائے خواتین کے گریجویشن ڈے میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک فیضان عزیز نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے مائرا میڈیسین نامی یہ نئی کمپنی2015میں صرف2افراد کے ساتھ شروع کی تھی اور اس وقت ان کی کمپنی میں300افراد کام کررہے ہیں اور سال کے آخر تک ان کے ہاں کام کرنے والوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ جائے گی۔28سالہ فیضان عزیز حسنات ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی آدم سیٹھ مرحوم کے پوتے ہیں۔ انہوں نے مسلم نوجوانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر نوجوان تجارت کے شعبہ میں یاخود کا کوئی کاروبار شروع کریں تو وہ یقینی طورپر ترقی کرسکتے ہیں۔ تعلیم صرف ملازمت کے لئے حاصل نہ کی جائے بلکہ تعلیم حاصل کرکے ہم اپنا خود کا کوئی کارخانہ یا ادارہ قائم کرکے بھی ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔ حسنا ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے آج گریجویشن ڈے کے موقع پر انہیں تہنیت پیش کی گئی۔ سوسائٹی کے صدر حمید رزاق سیٹھ کے یہ داماد بھی ہیں۔

x

Check Also

کرناٹک میں 12 مئی کے بعد مکمل لاک ڈاؤن ہونے کے امکانات: بنگلورو میں کووڈ۔19 مثبت کیسوں کی شرح 55 فیصد سے بھی زائد

بنگلوو : کرناٹک حکومت 12 مئی 2021 کے بعد دو ہفتوں کے ...