بنیادی صفحہ / صوبائی / بنگلورو: ایندھن قیمتوں میں اضافہ سے پریشان ڈرائیور کی خود سوزی

بنگلورو: ایندھن قیمتوں میں اضافہ سے پریشان ڈرائیور کی خود سوزی

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو: ایندھن قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عام آدمی کس قدر پریشان ہے اس کی مثال کرناٹک کے شہر بنگلورو میں اس وقت منظر عام پر آئی جب ایک پریشان حال کیب ڈرائیور نے خود سوزی کر لی۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق ڈرائیور نے ایندھن قیمتوں میں ہوئے بے تحاشہ اضافہ کے سبب ابتر معاشی حالات کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا۔

 خود سوزی کرنے والے ڈرائیور کا نام پرتاپ گوڑا (35 سال) تھا اور وہ رام نگر کا رہائشی تھا۔ پرتاپ گوڑا نے منگل کی نصف شب میں خود سوزی کی، اس واقعہ میں وہ بری طرح جھلس گیا اور بعد میں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے کہا کہ پرتاپ گوڑا 70 فیصد تک جھلس گیا تھا کیونکہ اس نے خود کو کار میں بند کرلیا اور پٹرول چھڑک کر خود کو آگ کے حوالہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق متوفی پردیپ گوڑا کرناٹک اسٹیٹ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (کے ایس ٹی ڈی سی) کے تحت ہوائی اڈے سے ٹیکسی چلاتا تھا۔

 ایئرپورٹ کے ایک عہدیدار نے صحافیوں سے کہا کہ ’’کے ایس ٹی ڈی سی کی شرحیں دیگر ایگریتیٹرز کے مقابلہ بہت زیادہ ہیں، جس کے سبب وہ زیادہ کمائی نہیں کر پا رہا تھا۔ غالباً اسی لئے ڈرائیور یہ مہلک اقدام اٹھانے پر مجبور ہوا ہوگا۔‘‘

ڈی سی پی بنگلورو شمال مشرقی ڈویزن سی کے بابا نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متوفی کو وکٹوریا اسپتال بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم تاحال اس کے اس مہلک اقدام کے پیچھے کی اصل وجوہات کو معلوم نہیں کر سکے ہیں۔‘‘ اس واقعہ کے بعد مختلف کیب ڈرائیور یونینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کے آئی اے نے ٹوئٹ کے ذریعے ایئرپورٹ پر ٹیکسی خدمات متاثر ہونے کی اطلاع فراہم کی ہے۔

x

Check Also

کرناٹک میں 12 مئی کے بعد مکمل لاک ڈاؤن ہونے کے امکانات: بنگلورو میں کووڈ۔19 مثبت کیسوں کی شرح 55 فیصد سے بھی زائد

بنگلوو : کرناٹک حکومت 12 مئی 2021 کے بعد دو ہفتوں کے ...