بنیادی صفحہ / صوبائی / 24اپریل سے قومی کھادی میلہ

24اپریل سے قومی کھادی میلہ

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز) ریاستی کھادی وگرام ادیوگ بورڈ کے چیرمین یلوونا ہلی این رمیش نے آج بتایاکہ 24 اپریل تا 23 مئی شہر کے فریڈم پارک پر قومی سطح کے کھادی میلے ونمائش کا اہتمام کیاگیا ہے۔ 24اپریل کو شام چار بجے وزیر اعلیٰ سدرامیا میلے کا افتتاح کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ اس میلے میں ریشم کے علاوہ کھادی ، مصنوعات میں ملبوسات ، جوتے ، تھیلیاں ، الیکٹرانک مصنوعات ،شہد ،کاجو کے علاوہ جڑی بوٹیاں دستیاب رہیں گی۔ اس میلے میں ملک کی پندرہ ریاستوں سے اسٹال لگیں گے اور یہاں پر 330اسٹالس کی گنجائش ہے اور آن لائن کے ذریعہ 186اسٹالس رجسٹر کئے گئے ہیں۔اس سے قبل منعقد ہوئے میلوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی، اور تقریباً 25کروڑ روپیوں کا کاروبار ہوا تھا، اس مرتبہ ڈھائی لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کھادی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کیلئے بنگلور اور بلگاوی میں دس کروڑ روپیوں کے تخمینہ سے کھادی پلازہ تعمیر کرنے کے علاوہ بنگلور میں واقع کھادی بورڈ دفتر میں کھادی مصنوعات کی فروخت کیلئے اربن ہارٹ منصوبے کے تحت ایک کروڑ روپے جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ فی الحال ریاست میں کھادی ملبوسات کی بلیچنگ ، ڈائینگ اور پرنٹنگ کی سہولت نہیں ہے، جس کے پیش نظر ریاست کے تین مقامات پر اس سہولت کی فراہمی پر غور کیاجارہاہے۔

x

Check Also

کرناٹک، کیرالہ، اتر پردیش میں کورونا کے سب سے زیادہ سرگرم معاملے، دہلی میں کچھ کمی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک، کیرالہ اور ...