بنیادی صفحہ / صوبائی / سرزمین سرا ضلع ٹمکور میں تاریخی عالمی مظاہرۂ قرأت کا انعقاد

سرزمین سرا ضلع ٹمکور میں تاریخی عالمی مظاہرۂ قرأت کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

مشہور نعت خواں اور قراء نے سامعین کا دل موہ لیا۔ اجلاس میں ایک جمِ غفیر کی شرکت
ٹمکور (بھٹکلیس نیوز)ضلع ٹمکور کے سرزمینِ سرا میں پہلی مرتبہ عظیم الشان مظاہرۂ قرأت بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء مولانا خالد بیگ ندوی مہتمم دار الارقم ٹمکور کی صدارت اور تحریک فیض القرآن سر ا،اشرف العلماء ٹرسٹ جوگن ہلی اور انجمن شباب الاسلام سرا کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ۔ اس عظیم الشان مظاہرۂ قرأت میں عالمی شہرت یافتہ قراء نے مختلف قرأت سے سامعین کو محظوظ کیا۔ قرأت مقابلہ میں قاری بابا محی الدین قادری حیدرآباد چھائے رہے جنہوں نے امام کعبہ شیخ سدیس اور شیخ شریم کے ساتھ ساتھ شیخ ماہر معیقلی اور دیگر مشہور عالمی قراء کی نقل کی جس پر ہر ایک جھوم اٹھا۔ ان کے علاوہ جلسہ میں موجود دیگر قراء نے بھی مختلف قرأتوں سے سامعین کو محظوظ کیا جن میں قابلِ ذکر قاری مولانا سراج الدین صاحب رشادی شیخ القراء استاذ دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور، قاری مولانا سہیل احمد صاحب قاسمی ، قاری ضیاء الرحمن ، قاری شمس مبارک، قاری مدثر صاحب ، قاری سمیع اللہ قادری ، قاری محمد شہباز خان فاروقی بنگلور، قاری آیت اللہ صاحب بنگلور وغیرہ ہیں۔ اس پروگرام میں وقتاً فوقتاً بہترین آواز میں نعتیں پیش کیں جس پر سامعین داد دئیے بغیر نہیں رہ سکے، پروگرم میں شرکت کے لیے تعلقہ سرا کے عوام کے علاوہ ضلع کے مختلف تعلقوں کی عوام کا ایک جمِ غفیر امڈ پڑا اورقرآن سے اپنی وابستگی کا ثبوت پیش کیا ۔ مہمانِ خصوصی کے طور پرمولانا مصعب صاحب قاسمی، مولانا شکیل احمد صاحب ، مولانا شیخ محمود صاحب ،مولانا بشیر احمد صاحب رشادی، اور مولانا عبدالجبار صاحب رشادی وغیرہ نے شرکت کی۔اس محفل کو سجانے میں جدو جہد کرنے جناب حافظ ارشاد نے سامعین کا اور مہمانان کی خدمت میں شکریہ کے کلمات پیش کئے اور مولاناخالد بیگ ندوی کے دعائیہ کلمات پر یہ اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

گوگل نے کنّڑ کو ‘غلیظ ترین بھارتی زبان‘ بتانے پر معذرت کر لی

جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کے اکثریتی آبادی کی زبان کنّڑ کو جمعرات ...