بنیادی صفحہ / کھیل / وراٹ کوہلی ٹی ٹیونٹی عالمی کپ کے بعد چھوڑ دیں گے ہندوستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی

وراٹ کوہلی ٹی ٹیونٹی عالمی کپ کے بعد چھوڑ دیں گے ہندوستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے وراٹ کوہلی نے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ ہندوستانی کپتان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر سے ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد ہندوستانی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دیں گے ۔ وراٹ کوہلی نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی کہ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دیں گے ، لیکن وہ بطور بلے باز ٹیم کے ساتھ وابستہ رہیں گے ۔ وراٹ کوہلی کے ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے بعد اب یہ سوال ہے کہ آخر ان کے بعد ٹیم انڈیا کی کمان کون سنبھالے گا ؟ اس ریس سب سے آگے روہت شرما ہیں ، جن کا بطور ٹی ٹوینٹی کپتان ریکارڈ کافی اچھا ہے ۔

 

وراٹ کوہلی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا : اس فیصلہ تک میں کافی وقت لے کر پہنچا ہوں ، میں نے اپنے قریبی لوگوں سے کافی بات چیت کی ۔ روی شاستری ، روہت شرما جو ٹیم کے اہم اراکین ہیں ، ان سے بات چیت کے بعد ہی میں نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد میں ٹی ٹوینٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دوں گا ۔ بی سی سی آئی صدر سوربھ گنگولی اور سکریٹری جے شاہ اور سبھی سلیکٹرس سے بھی میں نے اس سلسلہ میں بات چیت کی ہے ۔ میں ہندوستانی ٹیم کی خدمت جاری رکھوں گا ۔

 

وراٹ کوہلی کا ٹی ٹوینٹی ریکارڈ ہے شانداربتادیں کہ وراٹ کوہلی کا بطور ٹی ٹوینٹی کپتان ریکارڈ شاندار رہا ہے ۔ وراٹ کوہلی کی کپتان میں ہندوستان نے 65 فیصد سے زیادہ ٹی ٹوینٹی میچ جیتے ہیں ، جو دھونی سے چھ فیصد زیادہ ہیں ۔ وراٹ کوہلی نے 45 میں سے 27 ٹی ٹوینٹی میچوں میں جیت دلائی جبکہ 14 میں انہیں شکست ملی ۔ دو میچ ٹائی رہے اور دو میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔ ورٹ کوہلی کی جیت کا فیصد 65.11 رہا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*