بنیادی صفحہ / کھیل / میری کام نے رقم کی تاریخ ، چھٹی مرتبہ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں جیتا گولڈ میڈل

میری کام نے رقم کی تاریخ ، چھٹی مرتبہ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں جیتا گولڈ میڈل

Print Friendly, PDF & Email

میری کام نے ورلڈ چیمپئن شپ میں سنیچر کو خطابی سکسکر لگاتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے۔ دہلی کے کے ڈی جادھو ہال میں ہوئی 48کے جی کیٹگیری کے فائنل فائٹ میں انہوں نے یوکرین کی حنہ اوکوتا کو شکست دی اور ورلڈ ریکارڈ چھٹی مرتبہ خاتون ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا۔

میری کام نے 8 سال پہلے ورلڈ چیمپئن  شپ میں گولڈ جیت کر ملک کا نام روشن کیا تھا۔ میری کام انڈیا کی سب سے بہترین باکسر ہیں۔ انہوں نے سال 2012 میں اولمپک برانج میڈل جیتتے ہوئے تہلکا مچا دیا تھا۔ یہ کارنامہ کرنے والی وہ منفرد ہندستانی خاتون باکسر ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2014 ایشیا گیمس میں ہندستان کیلئے گولڈ جیتا تھااور یہ کارنامہ کرنے والی  وہ پہلی ہندستانی خاتون باکسر بنیں۔ اس کے بعد 2018 میں کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ جیتنے کے ساتھ ہی انہوں نے اس ٹورنامینٹ میں گولڈ جیتنے والی پہلی ہندستانی خاتون باکسر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔

 سال 2016 میں میری کام کو ہندستان کے صدر نے راجیہ سبھا کے ممبر کے طور پر نامزد کیا تھا۔ اس کے بعد 2017 میں مارچ میں منسٹری آف یوتھ افیئرس اور اسپورٹس نے میری کام کو اکل کمار کے ساتھ باکسنگ کے نیشنل آبزرور کے طور پر عہدہ سے نوازا تھا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*