بنیادی صفحہ / قومی / مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں موت، پھانسی کے پھندے سے لٹکی ملی لاش

مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں موت، پھانسی کے پھندے سے لٹکی ملی لاش

Print Friendly, PDF & Email

اپنے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی پیر کے روز مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ ان کی لاش پریاگ راج واقع ان کے باگھمری مٹھ میں ہی پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور فورنسک ٹیم کے ساتھ ساتھ ڈاگ اسکواڈ کو بھی مٹھ بلایا گیا ہے۔ مہنت نریندر گری کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سمیت متعدد سیاسی و سماجی ہستیوں نے اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*