بنیادی صفحہ / قومی / جماعت اسلامی ہند کی طرف سے مسلم پرسنل لاء بیداری مہم

جماعت اسلامی ہند کی طرف سے مسلم پرسنل لاء بیداری مہم

Print Friendly, PDF & Email

مسلم وکلاء کی نشست، خواتین کے اجلاس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے
بنگلور:(بھٹکلیس نیوز) مسلم پرسنل لاء کے تعلق سے پیدا غلط فہمیوں کو دور کرنے اور مسلم معاشرے کو اسلامی قوانین سے واقف کرانے اور مسلم معاشرے کے اندر بیداری پید اکرنے کیلئے جماعت اسلامی ہند نے23اپریل سے7مئی تک ملک گیر سطح پر مسلم پرسنل لاء بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے سکریٹری جناب یوسف کنی اور بیداری مہم کے کنو ینر مولانا وحیدالدین خان عمری نے میڈیا کو بتایا کہ کرناٹک یونٹ کی طرف سے 23اپریل سے بیداری مہم چلانے کیلئے تقر یباً تیاریاں کرلی گئی ہیں بیداری مہم کے دوران کئی ایک پروگرام ہوں گے۔ جن میں عوام سے راست رابطہ ، مختلف اداروں اور تنظیموں سے رابطہ ، محلہ سطح پر اجلاس اور مقررین کے خطابات مختلف زبانوں میں لٹر یچر اور فولڈ س کی تقسیم جمعہ کے خطبات میں اس کی ضرورت اور اہمیت کا تذکرہ مسلم وکلاء کی نشست کا انعقاد اور ان سے گفتگو ،خواتین کے اجلاس اور اجلاس عام شامل ہے جناب یوسف کنی نے بتایا کہ آج ہمارے ملک میں اسلامی شریعت یعنیٰ پرسنل لاء کو دو طرف سے چیلنج کا سامنا ہے ایک عدالتوں اور پارلیمنٹ کے ذریعہ دوسرا خود مسلمانوں کی طرف سے اللہ اور رسولؐ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کے ذریعہ انہوں نے بتایا کہ اسلامی قانوں سے واقفیت نہ ہونے کی وجہ اس طرح کی خلاف ورزی ہوتی ہے ان حالات میں ہماری ذمہ داری ہے کہ مسلم معاشرے میں جو خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں ان کی اصلاح کی کوشش کریں ۔اسی کے سلسلے میںیہ بیداری مہم شروع کی جارہی ہے اس بیداری مہم کیلئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اکابرین اور کرناٹک کے اکابرعلماء کی حمایت حاصل ہے۔ جناب یوسف کنی اور مولانا وحید الدین خان عمری نے بتایا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے افراد کو تیار کیا گیا ہے تقر یباً چار سو مقررین کو منتخب کیا گیا ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں، راست ملاقاتوں کے لئے فی کس ایک سو افراد سے ملاقات کی ترتیب بنائی گئی ہے 29اپریل کو بنگلور میں امیر شریعت مفتی محمد اشرف علی باقوی کی صدارت میں مسلم وکلاء کااجلاس ہوگا جس میں ممتاز اڈوکیٹ ظفر یاب جیلانی بھی شرکت کریں گے۔5مئی کو قدوس صاحب عیدگاہ میں جلسہ عام ہوگا جس میں جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا جلال الدین عمری خطاب فرمائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اضلاع میں اس تعلق سے پریس کانفرنس کے علاوہ دیگر پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔ اسی طرح بنگلور میں ریاستی سطح پر صحافیوں کا ایک جوڑ بھی منعقد ہوگا۔ جناب یوسف کنی نے بتایا کہ یکساں سیول کوڈ سے متعلق نہ صرف مسلمان بلکہ لنگا یت، دلت، اور عیسائی بھی فکر مند ہیں اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند ان طبقات کے لیڈروں سے بھی ملاقا ت اور گفتگو کا کا پروگرام رکھتی ہے آج کی میڈیا کانفرنس میں جماعت اسلامی کی سکریڑی جناب ابراہیم اور انجمن خدام المسلمین کے کنویز جناب مسعود عبدالقادر بھی موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

جموں و کشمیر میں حد بندی کے بعد انتخابات کرائے جائیں گے… پی ایم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج واضح کیا کہ جموں ...