بنیادی صفحہ / قومی / دینی مدارس اشاعت دین وقومی یکجہتی کے مراکز

دینی مدارس اشاعت دین وقومی یکجہتی کے مراکز

Print Friendly, PDF & Email

قاری ھاشم ناظم مدرسی تجوید القرآن نظام آباد کا صحافتی بیان
نظام آباد۔:(بھٹکلیس نیوز) دینی مدرسہ گزشتہ کئی برسوں سے اشاعت دین میں مصروف بکار ہیں، ان خیالات کا اظہار قاری ھاشم سلیمانی ناظم مدرسہ تجوید القرآن ،سارنگ گودان روڈ ،نظام آباد نے اپنی ایک صحافتی بیان میں کیا انہوں کہا کہ آج ترقی یافتہ انسان ترقی کے باجود سکھ اور چین کی تلاش میں بھٹک رہا ہے اسے کہیں سکھ اور چین آرام حاصل نہیں ہو رہا ہے، ایسے میں اسلام ہی ایک واحد مذہب ہے جو اپنے آغوش میں امن سکھ چین کی زندگی فراہم کرتا ہے اور کہا کہ ملک بھر میں دینی مدارس اشاعت دین اسلام و قومی یکجہتی کے پیغام کو عام کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ پیارے نبی ﷺ کے لائے ہوئے قرآن مجید جو تمام عالم کے انسانوں کو سیدھی راہ دکھلاتا ہے ایک مکمل ظابطہ حیات بھی ہے نسخہ کیماء بھی کہا جاتا ہے جو رہتی دنیا ء تک انسانوں کو رہنمائی کرتا رہیگا ہے جس کے آغوش میں پروش پانے والا ہر وہ انسان قرآن اور احادیث کی روشنی میں کامیاب زندگی کو پاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے آغوش میں امن ہی امن اور آرام ہی آرام ہے ،اسلام وہ واحد مذہب ہے جس نے ہر ایک کے حقوق کا خیال رکھا ہے ۔جو دنیاء کے کسی اور دوسرے مذہب نے فراہم نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ نے اسلام کے پیغام کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ امن کے پیغام کو عام کیا ہے ، ہر ایک کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے کی ترغیب دی ہے اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کی اُمت کو خیر اُمت کے لقب سے نواز ہے ،اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے ۔۔’’تم بہترین اُمت ہوجو لوگوں کی بھلائی کیلیے پیدا کی گئی ہو،انسانوں کو برائی سے روکے رکھنے اور نیکی کی دعوت دینے کیلئے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آج ساری دنیاء میں قتل و غارت کی گیری کا بازار اگرم ہے۔کمزوروں پر ظلم کیا جارہا ہے، جسکا واحد علاج مذہب اسلام کے پاس ہے اگر آج کا انسان قرآنی اور احادیث کی تعلیمات پر سختی کے ساتھ عمل پیرا ہو جائے تو دنیاء سے ظلم و بربریت کا خاتمہ یقنی ہے ہر طرف امن امن ہی قائم ہو گا، کیونکہ اللہ تعالٰی نے کرہ ارض پر قتل اور فساد کو ناپسند فرما یا ہے۔ زمین پر فساد کرنے والوں کو سخت انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا دینی مدارس اسی دین کو عام کرنے قرآن اور احادیث کی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف ہیں۔ ان دینی مدراس کو آج مشکوک نگاہوں سے دیکھا جارہا ہے۔ ان مدارس میں اللہ تعالیٰ کی بندگی ،شرک سے بچنے کے ساتھ ساتھ امن بھائی چارہ کی تعلیم دیجاتی ہے، انسانوں کے حقو ق کے خیال کرنے کا درس دیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے تحت یہ مدارس ملک بھر میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اپنی شناخت بنائے ہوئے ہیں، ان ہی مدارس سے مفکرانِ قوم و ملت حفاظ اور علما کابرین ملت کے رہنماء پیدا ہو ئے ہیں جو اسلامی تعلیمات کے ذریع امن و بھائی کے چارہ کے پیغام کو عام کئے ہوئے ہیں اوریہ سلسلہ رہیتی دنیای تک قائم رہیگا، اسی خدمت کے پیش نظر ’’ مدرسہ تجوید القرآن ،سارنگ گودان روڈ ،نظام آباد ‘‘ گزشتہ 26سالوں سے دینی خدمت میں مصروف ہے۔ جہاں سے لا تعداد حفاظ کرام فارغ تحصیل ہوکر اور قوم اور ملت کی رہنمائی اور اشاعت دین اسلام میں مصروف ہیں قرآن احادیث نبوی ﷺ کے پیغام کو عام کر رہے ہیں، انہوں نے بتا یا یہ مدرسہ ملت اسلامیہ کے عطیات پر چل رہا ہے جہاں پر قرآن کی ابتدائی تعلیم، تجوید قرآن مجید کا درس اور حفظ کی تعلیم کے ساتھ مفت قیام و طعام کا نظم ہے جہاں غریب ،تیم و یسیر بچے دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ملت اسلامیہ سے اپیل کی ھیکہ اس مدرسہ ہمیشہ خیال رکھیں اور مالی تعاؤن کریں ۔انہوں نے اپنی صحافتی بیان میں ملت اسلامیہ کا اطلاع دی ھیکہ یکم ،مئی 2017ء بروز پیر بعد نماز مغرم ،ریان پیلیس فنکشن ہال ،بودھن روڈ پر 26سالہ جلسہ عام و دستار بندی کاانعقاد حضرت مولا نا سید ولی اللہ قاسمی ناظم مدرسہ مظہر العلوم و صدر جمعیت علماء نظام آباد کی صدار ت میں عمل میں لا یا جا رہا ہے ، اس دینی جلسہ کو ملک کے ممتاز عالم دین ،حضرت مولانا مفتی غیاث رحمٰنی صدر جمعیت العلماء تلنگانہ ،حضرت مولانا پی۔ ایم مزمل خطیب مسجد فاروق بنگلور ،حضرت مولانا معین الدین قاسمی ،ناظم مدرسہ مرکز العلوم ناندیڑ،حضرت مولانا مفتی تنظیم عالم قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم سبیل اسلام حیدرآباد ،کے حضرات مولانا محمد عبدالقدری حُسامی خطیب امام مسجد شفیقیہ نظام آباد کے خطابات ہو نگے اور اس موقع پر مدرسہ سے تکمیل قرآن مجید کرنے والے حفاظ کرام کی دستار بندی و گلوپوشی کی جائیگی۔ انہوں نے عامتہ المسلین سے اپیل کی ھیکہ زیادہ اس دینی جسلہ میں شرکت فرما کر مستفید ہوں۔

x

Check Also

ویکسین لائسنس کو لے کر مودی سرکار پر اویسی کا حملہ ، کہا : بھارت بایوٹیک اور سیرم سے آپ کا کیا رشتہ

حیدرآباد : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ...