بنیادی صفحہ / قومی / پلوامہ حملہ : سی آر پی ایف نے دی وارننگ ، سوشل میڈیا پر فرضی تصویریں شیئر کرنا پڑ سکتا ہے بھاری

پلوامہ حملہ : سی آر پی ایف نے دی وارننگ ، سوشل میڈیا پر فرضی تصویریں شیئر کرنا پڑ سکتا ہے بھاری

Print Friendly, PDF & Email

ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) نے پلوامہ دہشت گردی حملے کے سلسلے میں سوشل میڈیا میں چل رہی فرضی تصویروں کو شیئر نہ کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا کہ کشمیری طالب علموں کے ساتھ بدسلوکی کی خبریں غلط ہیں۔

سی آر پی ایف نے اتوار کو ٹوئٹر پر جاری ایک مشورے میں کہا کہ پلوامہ دہشت گردی حملے میں شہید ہوئے جوانوں کی فرضی تصویریں سوشل میڈیا پر پھیلارہے ہیں۔ ایسی تصویروں کو شیئر یا پسند نہیں کیا جانا چاہئے۔

 سی آر پی ایف نے کہا کہ ’’اس طرح کی بات سامنے آئی ہے کہ کچھ نفرت پھیلانے والے عناصر شہیدوں کے کٹے پھٹے جسموں کی فرضی تصویریں سوشل میڈیا پر پھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن ہم متحد ہیں۔‘‘ مشورے میں کہا گیا ہے کہ ایسی تصویریں یا پوسٹ شیئر نہیں کی جانی چاہئے۔ ایسی تصویریں اور پوسٹ کی اطلاع ’ویب پرو ایٹ سی آر پی ایف ڈاٹ گو ڈاٹ ان‘ پر دی جاسکتی ہے۔
x

Check Also

کورونا سے بچنے کے لیے ’گوبر اور گئو موتر‘ سے نہا رہے لوگ، ڈاکٹرس نے بتایا خطرناک!

ہندوستان میں کورونا قہر کی وجہ سے لوگوں میں زبردست خوف و ...