بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ہندوستان سمیت ایشائی ممالک کے ان شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی ہوگی اجازت: جانیں تفصیل

ہندوستان سمیت ایشائی ممالک کے ان شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی ہوگی اجازت: جانیں تفصیل

Print Friendly, PDF & Email

دبئی: 03 اگست، 2021 (ایجنسی/بھٹکلیس نیوز بیورو) متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو ہندوستان سمیت دیگر چھ ایشائی ممالک میں پروزاوں کی معطلی کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں وہ 05 /اگست سے  متحدہ عرب امارات لوٹ سکتے ہیں۔ اس کی اطلاع آج منگل کے روز حکام کی جانب سے جاری ایک اعلان میں دی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق وہ مسافر جو کرونا وائرس کی مکمل ویکسین لگوا چکے ہوں اور ان کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا ہو، انہیں 05 اگست سے متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ہوگی اس کے  لیے ضروری ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد کم از کم چودہ دن اپنے ملک میں گزر گئے ہوں۔ اس حوالے سے ان کے پاس سرٹیفیکٹ ہونی بھی ضروری ہے۔ یہ استثنیٰ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ ان چھ ممالک سے بقیہ عام مسافروں  کی آمد پر پابندی برقرار رہے گی۔

کن مسافروں کو ملے گی اجازت؟: وہ ہیلتھ ورکر جنہیں متحدہ عرب امارات میں ملازمت ملی ہے، جیسے ڈاکٹر، نرسز اور میڈٰکل ٹیکنیشن  متحدہ عرب امارات کا سفر کر سکیں گے۔

وہ افراد جو متحدہ عرب امارات کے محکمہ تعلیم میں کام کرتے ہوں۔ جیسے یونیورسٹیز، کالجز، اسکولز اور تعلیمی ادارے وغیرہ۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات  میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی  آنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ایکسپو 2020 میں حصہ لینے والوں کو بھی متحدہ عرب امارات آنے کی اجازت ہوگی۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کی جانب سے  بینگلور میں تقسیم انعامات کا اجلاس

بنگلور:   12 ستمبر، 2021 (راست) "تعلیم مسلمانوں کے موجودہ دور کا سب ...