بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / بھٹکل جامعہ آباد روڈ پر نہیں حل ہورہا ہے کچرا نکاسی کا مسئلہ: عوام سنگین صورتحال سے دوچار

بھٹکل جامعہ آباد روڈ پر نہیں حل ہورہا ہے کچرا نکاسی کا مسئلہ: عوام سنگین صورتحال سے دوچار

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 13 اکتوبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ہیبلے پنچایت حدود میں آنے والے جامعہ آباد روڈ پرجمع کچروں کا ڈھیر صاف ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سےیہ مسئلہ عوام کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔

اس دوران عوام کی جانب سے کئی ایک احتجاج بھی کیے گئے اور اعلیٰ افسران تک شکایت کرتے ہوئے میمورنڈم بھی سونپا جاچکا ہے لیکن اب تک بھی کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔

پنچایت کے ذمہ داران سے جب اس کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو پنچایت والے جگہ نہ ملنے یا پھر ملی ہوئی جگہ پر کچرا پھینکنے سے وہاں کے عوام کو تکلیف ہونے کا بہانہ بنا تے ہوئے اپنا پلو جھاڑ دیتے ہیں۔

آج بدھ کی صبح کیمرے میں قید تصاویر دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ پنچایت کو یہاں صفائی کی کتنی فکر ہے۔ آج صبح یہاں کی پوری سڑک کچروں سے بھری پڑی تھی جس کی وجہ سے اسکول ٹیمپو، آٹو رکشہ اور راہگیر ایک جانب سے جانے کے لیے مجبور ہوگئے تھے۔ اس کے بعد پنچایت کے اہلکار کے ذریعے وہاں سے کچرا ہٹا کر سڑک کے اس پار کردیا گیا لیکن اس جگہ کی صفائی اب بھی نہیں ہو پائی۔

اس پورے معاملے میں  کئی سالوں سے پریشان عوام کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں قبل ہی بھٹکل میں پنچایت سی ای او کی آمد ہوئی تھی جس کے بعد عوام نے بڑی امیدوں کے ساتھ ان تک یہ مسئلہ پہنچاتے ہوئے حل کرنے کی مانگ کی تھی۔ عوام کا کہنا ہے کہ اسکے بعد بھی یہاں کسی طرح سے بھی صفائی کا اہتمام نظر نہیں آیا ۔ ایسا لگتا ہے کہ کسی بھی اہلکار کو عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہی نہ ہو۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*