بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہے  کرناٹک کے عوام کو ایک اور دھچکا: ریاست میں کئی جگہ پیٹرول کی قیمتوں نے بنائی سنچری

لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہے  کرناٹک کے عوام کو ایک اور دھچکا: ریاست میں کئی جگہ پیٹرول کی قیمتوں نے بنائی سنچری

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل:  7  جون،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں گذشتہ تقریبا ًدیڑھ مہینے سے لاک ڈاؤن کی مشکلات برداشت کررہے عوام کو ایک اور دھچکا لگا ہے، ریاست میں کئی مقامات پر پیٹول کی قمیتیں 100 کو پار گئی ہیں۔ عوام تیل کی آسمان چھوتی قیمتوں سے سخت پریشان ہیں اور اضافہ کا یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے۔

آج صوموار کے روز پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت ریاست کے کئی اضلاع  میں 100 کے پار چلی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اتر کینرا اور سرسی میں ایک لیٹرپیٹرول کی قیمت 100.22 روپئے، بلاری میں 100.08 روپئے  اور چکمنگلورو میں 100.06 روپئے ہوگئی  ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس پر لگام لگتی نظر نہیں آرہی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں ہورہے اضافے کی وجہ سے عین ممکن ہے کہ دیگر اشیاء بھی مہنگی ہوجائیں  گی جس کا سیدھا اثر عام آدمی کی جیب پر پڑجائے گا۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*