بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ریاست کے 11اضلاع کو چھوڑ کر بقیہ اضلاع میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں دی گئی ڈھیل : صبح 6 بجے سے 2 بجے تک کھلی رہیں گی ضروری اشیاء کی دکانیں۔ نائٹ کرفیو اور ویک اینڈ کرفیو رہے گا نافذ

ریاست کے 11اضلاع کو چھوڑ کر بقیہ اضلاع میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں دی گئی ڈھیل : صبح 6 بجے سے 2 بجے تک کھلی رہیں گی ضروری اشیاء کی دکانیں۔ نائٹ کرفیو اور ویک اینڈ کرفیو رہے گا نافذ

Print Friendly, PDF & Email

بینگلور: 10 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت نے پچھلے دیڑھ مہینوں سے جاری لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 14 جون کے بعد 11 اضلاع کو چھوڑ کو بقیہ تمام اضلاع میں لاک ڈاؤن میں راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی کینرا سمیت کوڈگو، ہاسن، چکمگلور، شیموگہ، داوانگیرے، میسور، چامراج نگر، منڈیا، بیلگاوی، اور بینگلورو رورل میں موجود ہ لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے۔

تاہم جن اضلاع میں نرمی کی گئی ہے وہاں نائٹ کرفیو اور ویک اینڈ کرفیو نافذ رہے گا۔
خبروں کے مطابق 14 جون سے جن مقامات پر ان لاک ہورہا ہے وہاں صبح 6 بجے سے 2 بجے تک ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ اس کے علاوہ تمام صنعتوں کو 50 فیصد مزدوروں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ گارمنٹ فیکٹریوں میں 30 فیصد مزدوروں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئ ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت کے ساتھ وزیر اعلی نے اس کے لیے استعمال ہونے والی دکانوں اور ہارڈ ویئر کی دکانوں خصوصا سیمنٹ اور اسٹیل کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت کا اعلان کیا ہے۔
علاوہ ازیں کے ایس آر ٹی سی بس ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ بی ایم ٹی سی بس ٹرانسپورٹ خدمات اور میٹرو سروس بھی 21 جون تک نہیں چل پائے گی ۔ وزیر اعلی نے آٹورکشا، ٹیکسی سرویس کی اجازت دی ہے۔ لیکن ٹیکسیوں اور آٹو رکشہ میں دو افراد ہی سفر کرسکیں گے۔

اہم نکات

  • تمام صنعتیں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کھولنے کی اجازت لیکن گارمنٹس کارخانوں میں صرف 30 فیصد ملازمین کو کام کرنے کی اجازت۔
  • اشیائے ضروریہ خریدنے صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک گنجائش رہے گی۔ پارکوں میں صبح 5 بجے سے 10 بجے تک چہل قدمی کی اجازت۔ گلی کوچوں کے تاجر بھی صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کاروبار کرسکتے ہیں۔
  • آٹو رکشہ اور ٹیکسیوں کو صرف دو مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت۔
  • روزانہ شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک نائٹ کرفیو جاری رہے گا۔
  • ویک اینڈ کرفیو جمعہ شام 7 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔
  • تعمیری اشیاء جیسے اسٹیل، سیمنٹ وغیرہ فروخت کرنے کی اجازت۔
  • بین اضلاع کے سفر پر پابندی نہیں رہے گی۔
  • کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی بسوں کی سرویس نہیں رہے گی۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں کورونا سے خطرناک حد تک متاثر ہونے والے ...