بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / این وی رمنا ملک کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے، ایس اے بوبڈے نے کی سفارش

این وی رمنا ملک کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے، ایس اے بوبڈے نے کی سفارش

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے مرکزی حکومت سے سفارش کی ہے کہ جسٹس این وی رمنا کو سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کیا جائے۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس بوبڈے کی مدت کار 23 اپریل کو ختم ہونے جا رہی ہے۔

 جسٹس رمنا کو 17 فروری 2014 کو سپریم کورٹ میں مقرر کیا گیا تھا اور وہ 24 اپریل کو نئے چیف جسٹس کے طور پر عہدہ سنبھال لیں گے۔ آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ چیف جسٹس بوبڈے نے مرکزی حکومت کو ایک خط ارسال کر کے اگلے چیف جسٹس کے لئے جسٹس رمنا کے نام کی سفارش کی ہے۔

 جسٹس رمنا کی چیف جسٹس کے طور پر مدت کار 16 ماہ سے زیادہ کی ہوگی۔ قبل ازیں، وزیر قانون روی شنکر پرساد نے جسٹس بوبڈے کو خط بھیج کر نئے چیف جسٹس کے حوالہ سے ان کی سفارش طلب کی تھی۔ حکومت نے چیف جسٹس سے کہا تھا کہ وہ اپنے جانشین کے نام کی سفارش بھیجیں۔

 اعلیٰ عدلیہ کے ارکان کی تقرری کے عمل کے مطابق، "چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدے پر سب سے موزوں سمجھے جانے والے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کو فائز کیا جانا چاہیے۔” نئے چیف جسٹس کو صدر جمہورئہ ہند 24 اپریل کو عہدے کا حلف دلوائیں گے۔

x

Check Also

زندگی اور صحت کی حفاظت ایک شرعی فریضہ۔ دکانوں پر ہجوم نہ لگائیں سادگی سے عید منائیں: مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل

11مئی، 2021 (یواین آئی) حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صدر ...