بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / مولانا خالدسیف اللہ رحمانی صاحب مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قائم مقام جنرل سکریٹری منتخب

مولانا خالدسیف اللہ رحمانی صاحب مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قائم مقام جنرل سکریٹری منتخب

Print Friendly, PDF & Email

لکھنؤ: 6؍اپریل (پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سابق جنرل سکریٹری حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانیؒ کے انتقال کے بعد ان کی جگہ بورڈ کے سکریٹری و ترجمان مولانا خالد سیف الله رحمانی کو قائم مقام جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

بورڈ کے صدر مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتہ نے ارکانِ مجلس عاملہ کے نام خط لکھ کر یہ اعلان کیا۔ انہوں نے  لکھا ہے کہ "مولانا ولی رحمانی کے اچانک انتقال کو ہم سب بڑا سانحہ محسوس کرتے ہیں آپ حضرات کو بھی یہی صدمہ ہوا ہوگا۔ الله تعالی ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ ضرورت اور کام کے تقاضوں کے لحاظ سے قائم مقام جنرل سکریٹری کی تعیین کی فوری ضرورت ہے بورڈ کا انتخابی جلسہ چند ماہ میں ہونے والا ہے جنرل سکریٹری کا اصل انتخاب اسی جلسہ میں ہوگا۔ فی الحال عارضی طور پر میں بہ حیثیت صدر مولانا خالد سیف الله رحمانی کو قائم مقام جنرل سکریٹر مقرر کرتا ہوں۔ بورڈ کا دفتر ان سے رابطہ رکھے اور حسبٍ معمول ان کے مشورے سے کام کرے۔

اللہ تعالٰی امت کے ان بزرگوں کی عمروں میں برکت نصیب فرمائے انہیں صحت و عافیت سے نوازے اور امت پر ان کا سایہ تادیر قائم رکھے ۔ پوری امت کو ان سے مزید فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

 

x

Check Also

زندگی اور صحت کی حفاظت ایک شرعی فریضہ۔ دکانوں پر ہجوم نہ لگائیں سادگی سے عید منائیں: مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل

11مئی، 2021 (یواین آئی) حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صدر ...