بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / بھٹکل کے مشہور کبڈی کھلاڑی منوج نائک کا دل کا دورہ پڑنے سے ہوا انتقال

بھٹکل کے مشہور کبڈی کھلاڑی منوج نائک کا دل کا دورہ پڑنے سے ہوا انتقال

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 21 ستمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل پرشورام ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی منوج نائک دل کا دورہ پڑنے سے  آج کنداپور کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

بھٹکل منکولی میں رہنے والے 31 سالہ منوج نائک کبڈی کے مشہور کھلاڑی تھے اور انہیں دوبار  ریاستی کبڈی  ٹیم میں بھی کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

ان کے اچانک انتقال سے ان کے اہل خانہ سمیت دوست احباب سخت رنجیدہ ہوگئے ہیں۔

ان کے انتقال پررکن اسمبلی سنیل نائک سمیت سابق رکن اسمبلی منکال ویدیا، عنایت اللہ شابندری اور دیگر ٹیموں نے بھی افسوس کا ظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*