بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کیا کرناٹک میں پھر ایک بار نافذ ہوگا لاک ڈاؤن؟: پڑھیے کیا کہتے ہیں ریاستی وزیر صحت

کیا کرناٹک میں پھر ایک بار نافذ ہوگا لاک ڈاؤن؟: پڑھیے کیا کہتے ہیں ریاستی وزیر صحت

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 29 نومبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے  آج ریاست میں کووڈ لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کی اطلاعات پر رد عمل ظاہر  کرتے ہوئے  کہا کہ ریاستی حکومت کا کرناٹک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وزیر صحت نے واضح طور پر کہا کہ ” غلط افواہوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے پاس اس وقت ایسا کوئی منصوبہ یا تجویز نہیں ہے”۔انہوں نے بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ وضاحت کی۔

 

موصوف وزیر نے اس موقع پر لاک ڈاؤن کے بارے میں ایسی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی انتباہ دیا اور کہا کہ "ہم دیکھ رہے ہیں کہ سوشل میڈیا پر لاک ڈوؤن اور اومنی کرون کے تعلق سے  پریشان کن اور غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، اس سے عوام کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے”۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا  پہلے ہی کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے بعد جانوں اور مالوں کا نقصان ہوا ہے اس لیے حکومت اس تعلق سے احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے اور عوام کو اس مصیبت سے چھٹکارہ دلانے کی کوشش میں ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*