بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت خطرناک آن لائن گیمس پر شکنجہ کسنے کے لئے جلد ہی اس سلسلہ میں ایک قانون لانے والی ہے۔ وزیر داخلہ اور حکومت کے ترجمان ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ فری فائر جیسے بچوں کے لئے خطرناک آن لائن گیمس پر پابندی لگانے کے لئے ریاستی حکومت جلد آن لائن گیمس ایکٹ لانے والی ہے۔
نروتم مشرا نے بتایا کہ نئے قانون کا خاکہ تقریباً تیار ہوگیا ہے اور جلد ہی اسے حتمی شکل دی جائے گی۔ راجدھانی بھوپال میں کل گیارہ سال کے ایک بچے نے اپنے گھر میں پھانسی لگا لی۔ بچہ طویل وقت سے آن لائن گیم فری فائر کھیلنے کا عادی تھا اور پہلے بھی اس نے ایک بار پھانسی لگانے کی کوشش کی تھی۔