بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ریاستی وزیر اعلیٰ نے کرناٹک میں 14 جون تک لاک ڈاؤن میں  توسیع کا کیا اعلان

ریاستی وزیر اعلیٰ نے کرناٹک میں 14 جون تک لاک ڈاؤن میں  توسیع کا کیا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو: 3 جون 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) وزیر اعلی بی ایس یڈیورپا نے موجودہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ لاک ڈاؤن 14 جون تک جاری رہے گا ۔

وزیراعلیٰ نے آج بنگلورو میں اخباری کانفرنس میں اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا  "اگرچہ کہ ریاست میں کورونا پوزیٹیو کیسز کم ہورہے ہیں ، لیکن  انفیکشن  کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ لہذا  ماہرین صحت اور وزراء کی تجاویز  کو سامنے رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے”۔

یاد رہے کہ یہ فیصلہ بدھ 2 جون کو وزیر اعلی نے ماہرین صحت سے متعدد ملاقاتیں کرنے کے بعد کیا ہے۔

اگرچہ کہ ریاست میں  کوویڈ کی دوسری لہر اتنی تیز نہیں ہے جتنی ابتدائی طور پر تھی ، لیکن ریاست میں اب بھی  یہ لہر قابو میں نہیں آئی ہے اور دیہی علاقوں میں کورنا کے معاملات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ان سب باتوں کے مد نظر  لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

ٹویئٹر کے بعد اب Instagram کے خلاف ایکشن کی تیاری؟ 18 جون کو پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویئٹر (Twitter) کے بعد اب فوٹو اور ویڈیو نیٹ ...