بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ریاست میں پی سی دوم کے سالانہ امتحانات کو کیا گیا منسوخ: جولائی میں ہونگے ایس ایس ایل سی امتحانات۔ امتحانات میں کی گئی ہے بڑی تبدیلی

ریاست میں پی سی دوم کے سالانہ امتحانات کو کیا گیا منسوخ: جولائی میں ہونگے ایس ایس ایل سی امتحانات۔ امتحانات میں کی گئی ہے بڑی تبدیلی

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو:4 جون،2021  (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی ابتدائی اور ثانوی تعلیمات کے وزیر ایس سریش کمارنے یہ اعلان کیا ہے کہ ریاست میں کوویڈ۔19 جیسی مہلک وباء کی وجہ سے طلباء کی حفاظت اور خدشات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پی یو سی سالِ دوم کے امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

تمام پی یو سی سالِ دوم کے طلباء کو اگلے درجات کے لیے  ترقی دی جائے گی جس کیلئے طلباء کی درجہ بندی کا اندازہ گذشتہ سال ضلعی سطح پر  منعقد ہونے والے پی یو سی اول کے امتحانات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے آج صبح اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پی یو سی سالِ دوم کے امتحانات منعقد کرنے کی حکومت نے بہت کوششیں کیں، مگر ریاست میں کورونااور بلیک فنگس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے امتحانات کی منسوخی کا فیصلہ کیاہے ۔امسال ریاست میں پی یو سی سالِ دوم میں 7سے لاکھ طلباء زائد امتحان دینے والے تھے ۔

وزیر تعلیم نے کہا چونکہ گذشتہ سال بھی ایس ایس ایل سی کے طلبہ کو نویں جماعت سے بغیر امتحان کے ترقی دی گئی تھی اس لیے بڑی تبدیلی کے ساتھ ایس ایس ایل سی کا امتحان رکھنا طے پایا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ امسال ریاست میں ایس ایس ایل سی کے تمام طلبا کو ترقی دی جائے گی اور کسی بھی طالب علم کو فیل نہیں کیا جائیگا،البتہ آگے حصول تعلیم کیلئے طلباء کو گریڈ دینےکیلئے جولائی کے تیسرے ہفتے میں امتحان کاانعقادکیاجائیگا۔

انہوں نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ دسویں کاامتحان دو مرحلوں میں منعقد ہوگا جس میں طلباء کو صرف 2 پیپرس دینےہونگے ، پہلا پیپر کور سبجکٹ (ریاضی ، سائنس ، سوشل سائنس) پر مشتمل ہوگا اوردوسرا پیپر زبانوں پر مشتمل ہوگا (پہلی ، دوسری اور تیسری زبان) دونوں پیپرز معروضی نوعیت(Multiple Choice)  کے ہوں گے ، صحیح جواب کے انتخاب کے 4 اختیارات ، ہر مضامین میں 40 کثیر انتخاب کے سوالات (ہر سوالی پیپر کے 120 سوالات) پر مشتمل ہیں جولائی کے آخری ہفتے یا اگست کے پہلے ہفتے میں نتائج کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

 

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

ٹویئٹر کے بعد اب Instagram کے خلاف ایکشن کی تیاری؟ 18 جون کو پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویئٹر (Twitter) کے بعد اب فوٹو اور ویڈیو نیٹ ...