بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ریاستی حکومت کی جانب سے رمضان  المبارک میں مساجد کے لیے ہدایات جاری: کوڈ سے احتیاط کے لیے جاری تمام ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا حکم

ریاستی حکومت کی جانب سے رمضان  المبارک میں مساجد کے لیے ہدایات جاری: کوڈ سے احتیاط کے لیے جاری تمام ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا حکم

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 13 مارچ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد بڑھ رہے کورونا کے معاملات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے رمضان المبارک میں مساجد کے لیے کورونا کے انفیکشن کو روکنے کے لیے  ہدایات جاری کردی ہیں اور ان پر سختی سے  عمل کرنے  کی تاکید کی ہے۔ حکومت کی جانب سے کنٹینمنٹ زون میں مساجد کو بند رکھنے کا حکم دیا  گیا ہے جبکہ دیگر مقامات پر کچھ شرائط کے ساتھ مساجد کو  کھلے رکھنے کی اجازت دی  گئی ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری گائیڈلائنس میں ساٹھ سال سے زیادہ عمر والے افراد اور دس سال سے کم عمر کے بچوں کو گھروں میں ہی نماز ادا کرنے  کی بات کہی گئی ہے۔

اس سرکیولر می مساجد میں آنے والوں کی اسکریننگ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا  گیا ہے کہ اس کے لیے ایک ماہر شخص کو تعینات کیا جانا چاہئے اور آنے والوں میں کورونا کی کوئی بھی علامت ہونے پر انہیں واپس بھیج دیا جانا چاہئے ۔

ان ہدایات کے مطابق مساجد میں تمام نمازوں کے وقت دو میٹر کی دوری (چھ فٹ) کی پابندی لازمی ہوگی جس کے لیے فرش پر نشان لگا کرمصلیوں کر بتانا ہوگا۔

مساجد میں نماز کے لیے ایک سے زیادہ جماعت کرانے پر زور دیتے ہوئے حکومت نے کہا ہے کہ مصلیوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے الگ سے جماعت کی جائے۔ جبکہ جمعہ نماز آدھے گھنٹے میں  ختم کی جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مساجد میں کسی بھی طرح کے مکاتب، دینی کلاسس کو ممنوع قرار دیا گیا ہے اور مساجد میں افطاری کرانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسی طرح تراویح نماز کے وقت بھی ان تمام باتوں کا خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے اور دو جماعت کرانے پر زور دیا گیا ہے۔

مصلیوں کو گھر سے ہی وضو کرکے  اپنا مصلی لے کر مسجد جانے کی ہدایت دیتے ہوئے مسجد انتظامیہ کو اس پر نظر رکھنے کی بات کہی گئی ہےاور کورونا علامت والے کسی بھی شخص کو مسجد کے اندر لینے پر سختی سے روک لگائی گئی ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری اس سرکیولر میں دی گئی تمام ہدایات پر عمل در آمد کرنے کے لیے مسجد کمیٹی کو ذمہ دار ٹہرایا گیا ہے اور ان پر عمل نہ ہونے کی صورت پر ان پر کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔

بشکریہ وارتھا بھارتی 

x

Check Also

زندگی اور صحت کی حفاظت ایک شرعی فریضہ۔ دکانوں پر ہجوم نہ لگائیں سادگی سے عید منائیں: مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل

11مئی، 2021 (یواین آئی) حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صدر ...