بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کرناٹک میں اومیکرون ویرئنٹ سے بچنے ریاستی حکومت نے جاری کی  نئی ہدایات

کرناٹک میں اومیکرون ویرئنٹ سے بچنے ریاستی حکومت نے جاری کی  نئی ہدایات

Print Friendly, PDF & Email

اسکول اور کالج جانے والے طلبہ کے سرپرستوں کو دونوں ڈوز لینا ضروری

بینگلورو: 03 ستمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں اومیکرون ویرئنٹ کے دو معاملات سامنے آنے کے بعد  ریاستی حکومت نے آج جمعہ کو  کویڈ ۔19 سے بچنے کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات کی جانکاری  روینیو وزیر آر اشوک نے  میڈیا  کو دی ،  وہ وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کی صدارت میں منعقد ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد آج اخباری کانفرنس میں صحافیوں  سے مخاطب تھے۔

نئی ہدایات کے مطابق اب سے اگلے حکم تک ریاست بھر میں شادیوں  کی تقریبات میں صرف 500 لوگوں کو شریک ہونے کی اجازت ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق ان ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن گھروں سے بچے اسکول یا کالج جاتے ہیں ان گھروں میں والدین کو کورونا کے دونوں ٹیکے لینا ضروری ہوگا ۔ اسی طرح ویکسین کے دونوں ڈوز لینے والے حضرات کو ہی  شاپنگ مال اور سنیما گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

حکومت کی طرف سے ریاست بھر کے اسکول اور کالجوں کو تمام پروگرامات پر روک لگانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وزیر آر اشوک نےاس اخباری کانفرنس میں پھر ایک بار ریاست میں کویڈ کنٹرول روم کو فعال بنائے جانے کی بھی جانکار ی دی ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*