بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / دس فی صد سے زائد پازیٹیو شرح والی ریاستوں میں کرناٹک بھی شامل: وزیر اعلیٰ نے کہا ریاست میں سخت اقدامات ضروری

دس فی صد سے زائد پازیٹیو شرح والی ریاستوں میں کرناٹک بھی شامل: وزیر اعلیٰ نے کہا ریاست میں سخت اقدامات ضروری

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو:  یکم اگست،2021 (ایجنسی) ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں کی تعداد میں پھر ایک بار معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ 30 سے 40 ہزار کے درمیان آنے والے کیس اب بڑھ کر چالیس ہزار سے اوپر پہنچ گئے ہیں۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں نئے کیسوں میں اضافے اور صحت یاب مریضوں کی تعداد میں کمی ہونے کی وجہ سے فعال کیسوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی حکومت نے ان دس ریاستوں کی فہرست جاری کی ہے جہاں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے جن میں سے ایک ریاست کرناٹک بھی ہے۔

واضح رہے کہ پڑوسی ریاست کیرالہ میں ہر روز 20 ہزار سے زائد کورونا کے نئے  معاملے سامنے آرہے ہیں جو کہ کرناٹک کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

اس  صورتحال پر غور کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے کہا کہ اگر کیسوں میں اضافہ کا رجحان جاری رہا تو پھر سخت اقدامات ناگزیر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال بین ریاستی سرحدوں کو کھلا رکھا گیا ہے لیکن ضرورت پڑنے پر اس کو بند کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کی سرحد پر کوڈ ٹسٹنگ کو لازم قرار دیا گیا ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ تمام مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے اسمبلی میں منظور ہوا’کرناٹکا مذہبی مقامات تحفظ قانون’

بینگلورو: 22 ستمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کے عوامی مقامات پر ...