بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ریاست میں قیادت کی تبدیلی میں الجھن ہنوز جاری ایڈی یورپا کی حمایت میں مہم کا آغاز۔65/اراکین اسمبلی نے حمایت میں دستخط کئے

ریاست میں قیادت کی تبدیلی میں الجھن ہنوز جاری ایڈی یورپا کی حمایت میں مہم کا آغاز۔65/اراکین اسمبلی نے حمایت میں دستخط کئے

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو۔8/جون (سالارنیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے کل یہ اعلان کیا تھا کہ ا گر بی جے پی اعلیٰ کمان کہے تو وہ ایک لمحہ بھی وزیراعلیٰ کے عہدہ پر برقرار نہیں رہیں گے۔اس کے ساتھ ہی بی جے پی حلقوں میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔یہ سرگرمیاں ایڈی یورپا کے حق میں اور خلاف بھی شروع ہوگئی ہیں۔
قیادت کی تبدیلی پر اٹھ رہی آوازوں اور الجھن کو حل کرنے بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے پارٹی اعلیٰ کمان پر دباؤ ڈالا ہے۔دریں اثناء ایڈی یورپا کی قیادت کو جاری رکھنے اور ایڈی یورپا کے حق میں ان کے طرفداروں نے ایک دستخطی مہم بھی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق 65/اراکین اسمبلی نے ایڈی یورپا کے حق میں اپنے دستخط کئے ہیں۔حالانکہ ایسی کسی بھی مہم سے ایڈی یورپا نے منع کیا تھا۔اس کے باوجود وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل سکریٹری ایم پی رینوکاچاریہ نے اپنے ہم خیال اراکین اسمبلی کے تعاون سے دستخطی مہم کو جاری رکھا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ مزید چند ہم خیال اراکین اسمبلی کے دستخط لینے کے بعد یہ فہرست مع عرضداشت پارٹی اعلیٰ کمان کو پیش کی جائے گی۔پارٹی مخالف سرگرمیوں کو کچلنے کی ایڈی یورپامبینہ طور پر کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے آج پھر میڈیا کو بتایا کہ کرناٹک میں قیادت تبدیل کرنے اعلیٰ کمان کی کوئی تجویز نہیں ہے اس کے باوجود چند لیڈر یہ کوشش کررہے ہیں۔پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کا ایڈی یورپا کے طرفدار ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔کہاجارہا ہے کہ پارٹی میں موجودہ حالات سدھرجانے کے بعد پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث بالخصوص پارٹی کے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے پر ابھی سے غور وفکر ہورہا ہے۔اگر ایڈی یورپا نے ان کی مخالفت کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کچھ کارروائی کی تو پارٹی پھوٹ پڑنے کے امکانات ہیں اس لئے محتاط رہنے کا بھی کئی لیڈروں نے ایڈی یورپا کو مشورہ دیاہے۔
کرناٹک میں حکمران پارٹی میں پائے جانے والے اختلافات اور پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث لیڈروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کئی سینئر لیڈروں نے مرکز کو آگاہ کردیا ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں کورونا سے خطرناک حد تک متاثر ہونے والے ...