بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت بیشتر ملکوں میں منائی جارہی ہے آج عیدا لاضحیٰ

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت بیشتر ملکوں میں منائی جارہی ہے آج عیدا لاضحیٰ

Print Friendly, PDF & Email

ریاض : 20 جولائ 21 (ذرائع) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جاپان، انڈونیشیا، کینیڈا، امریکا اور برطانیہ سمیت مختلف یورپی ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

مسجد الحرام، مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی، مدینہ منورہ میں کورونا وبا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نمازِ عید ادا کی جاچکی ہے جبکہ پورے سعودی عرب میں سنتِ ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

منیٰ، مکہ مکرمہ، جدہ، مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات ہوئے جس کے بعد سے وہاں بھی سرکاری مذبح خانوں میں قربانی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان سمیت کئی دوسرے ممالک میں عیدالاضحیٰ کل یعنی 21 جولائی 2021 کو منائی جائے گی۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ تمام مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے اسمبلی میں منظور ہوا’کرناٹکا مذہبی مقامات تحفظ قانون’

بینگلورو: 22 ستمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کے عوامی مقامات پر ...