بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کرناٹک میں 10 مئی سے 25 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے امکانات: وزیر اعلیٰ نے دیا اشارہ۔ آج شام میٹنگ میں ہوگا فیصلہ

کرناٹک میں 10 مئی سے 25 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے امکانات: وزیر اعلیٰ نے دیا اشارہ۔ آج شام میٹنگ میں ہوگا فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 7 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر اعلی بی  ایس یڈی یورپا نے اشارہ دیا ہے کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے آئندہ دنوں میں مکمل لاک ڈاؤن ناگزیر ہوسکتا ہے۔ جس کا اعلان آئندہ ایک دو دن میں ہونے کے امکانات ہیں۔

کرناٹک میں لاگو نائٹ کرفیو اور اس کے بعد کے 14 روزہ لاک ڈاؤن سے خاطر خواہ فائدہ ہوتا نظر نہیں آرہا ہے اس سے نہ لوگوں کے گھومنے میں کمی واقع ہورہی ہے اور نہ کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہورہی ہے۔ اس لیے حکومت پر کئی حلقوں کی طرف سے دباؤ بنایا جارہا ہے کہ وہ مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کرے۔

اس تعلق سے وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے آج بینگلور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن کا اثر پورے طور پر نظر نہیں آرہا ہے لوگ حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور ماہرین سے  تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ آج شام 6 بجے وزیر اعلیٰ کی ریاست کے وزراء اورتمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ایک اہم نشست منعقد ہونے والی ہے جس میں کورونا کی صورتحال پرغور کرتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کے تعلق سے فیصلہ لیا جائے گا۔ ٹی وی چینلز کی مانیں تو کرناٹک میں 10 مئی سے 25 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

ریاست میں قیادت کی تبدیلی میں الجھن ہنوز جاری ایڈی یورپا کی حمایت میں مہم کا آغاز۔65/اراکین اسمبلی نے حمایت میں دستخط کئے

بنگلورو۔8/جون (سالارنیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے کل یہ ...