بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / کاروار: سمندر میں ماہی گیری کے دوران کشتی میں لگی آگ: کشتی پر موجود ماہی گیر وں کو بچا لیا گیا

کاروار: سمندر میں ماہی گیری کے دوران کشتی میں لگی آگ: کشتی پر موجود ماہی گیر وں کو بچا لیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

کاروار: 6  نومبر،2021 (ذرائع) بحر عرب میں ماہی گیری کے دوران جمعہ کی شب ماہی گیری  کشتی میں اچانک آگ لگ گئی تھی جس کے بعد مینگلور سے انڈین کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے پہنچ کر اس پر موجود سات ماہی  گیروں کو بچا لیا اور جلی ہوئی کشتی کو کاروار ساحل تک لانے میں کامیاب ہوگئے۔

اس تعلق سے انڈین کوسٹ گارڈ کی جانب سے  جاری پریس ریلیز  میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شب قریب دس بجے  انہیں ماہی گیری کشتی کے ذریعے پیغام موصول ہوا  جس کے بعد فوری طور پر ان کی ایک ٹیم کشتی کے قریب پہنچی اور اس پر موجود ماہی گیروں کو دوسری کشتی پر سوار کر لیا اور قریب تین گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

بتایا گیا ہے کہ یہ کشتی اُڈپی کے ملپے کے  رامپّا مینڈن  کی ملکیت  والی ہے ۔  کوسٹل سیکوریٹی پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*