بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / بھٹکل میں کل سے شروع ہورہا ہے ویکسین لینے والوں کا سروے: عوام سے تعاون کی اپیل

بھٹکل میں کل سے شروع ہورہا ہے ویکسین لینے والوں کا سروے: عوام سے تعاون کی اپیل

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 22 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کل سے تمام وارڈ میں کویڈ ٹیکے لینے والوں کی جانکاری حاصل کرنے کے لیے سروے شروع کیا جارہا ہے جس کے لیے تحصلدار نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

تحصلدار کی طرف سے جاری اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سروے پورے بھٹکل میں 27اکتوبر تک چلے گا جس میں عوام سے ویکسین لینے کی جانکاری لی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ جنہوں نے ویکسین لی ہے وہ آنے والوں کو صحیح صحیح جانکاری دیں اگر ویکسنیشن سرٹی فیکٹ کی نقل ہو تو دیں یا پھر ویکنیشن کی تصدیق والا میسیج بھی دکھا سکتے ہیں۔

اس سروے میں سرکاری اسکول کے آنگن واڈی کے اساتذہ اور ہیلتھ افسران وغیرہ شامل رہیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*