بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / ریاست میں جاری  لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا کیا گیا اعلان: 13 اضلاع کو چھوڑ کر تمام اضلاع میں  شام پانچ بجے تک کھلی رہیں گی تمام دکانیں۔ ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں کو بھی کھولنے کی اجازت: نائٹ کرفیو رہے گا برقرار

ریاست میں جاری  لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا کیا گیا اعلان: 13 اضلاع کو چھوڑ کر تمام اضلاع میں  شام پانچ بجے تک کھلی رہیں گی تمام دکانیں۔ ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں کو بھی کھولنے کی اجازت: نائٹ کرفیو رہے گا برقرار

Print Friendly, PDF & Email

بینگلورو: 19 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت نے آج  13 اضلاع کو چھوڑ کر بینگلورو سٹی اور اتر کینرا سمیت 16اضلاع میں لاک ڈاؤن  کےاصولوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے21 جون بروز پیر سے صبح پانچ بجے سے شام پانچ بجے تک تمام دکانیں، ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صبح  پانچ  بجےسے شام پانچ بجے تک تمام دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ ہوٹل 50 فیصد گراہک کے ساتھ اپنی سرویس جاری رکھ سکیں گے۔ اسی طرح سے ریسارٹ اور لاڈج اور جم (بغیر ائیر کنڈیشن) کو بھی 50 فیصد گراہک کے ساتھ کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔  اسی طرح نجی کمپنیوں کو بھی 50 فیصد ملازمین کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے،اعلان شدہ  16اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ، بس سروس اور میٹرو سروس کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ کھولنے کی اجازت رہے گی۔

وزیر اعلی کے مطابق شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک نائٹ کرفیو اور ویکینڈ کرفیو برقرار رہے گا۔

خیال رہے کہ جن 16 اضلاع میں جزوی ان لاک کیا گیا ہے ان میں اترکینرا سمیت بینگلورو سٹی، بی بی ایم پی، بیلگاوی، منڈیا، کوپل، چکبالاپور، ٹمکور، کولار، گدک،رائچور، باگل کوٹ، کلبرگی،ہاویری، رام نگر، یادگیر اور بیدر شامل ہیں۔

جبکہ جن13 اضلاع میں محدود چھوٹ دی گئی ہے ان میں دکشن کینرا، اڈپی، ہاسن، چکمگلورو، کوڈگو، شیموگہ، چامراج نگر، بینگلورو رورل، دھارواڑ، داونگیرے، بلاری، چتردرگ اور وجیاپور  شامل ہیں۔

تاہم اب بھی حکومت کی طرف سے عبادت گاہوں، سوئمنگ پول،  سنیماتھیٹر پر پابندی برقرار ہے۔

وزیر اعلیٰ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اس دوران وہ کویڈ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور کورونا کو مزید پھیلنے سے روکیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں کورونا سے خطرناک حد تک متاثر ہونے والے ...