بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / بھٹکل گورٹے کراس پر بائک اور کار کے درمیان ٹکر: بائک سوار شدید زخمی

بھٹکل گورٹے کراس پر بائک اور کار کے درمیان ٹکر: بائک سوار شدید زخمی

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: یکم  دسمبر،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل گورٹے کراس کے قریب آج مغرب کے وقت تیز رفتار کار اور بائک کے درمیان  پیش آئے  سڑک حادثے میں بائک سوار کو شدید چوٹیں آئی ہیں ۔ اس کی شناخت  یوگیش نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق یوگیش گورٹے میں واقع اپنی بہن کے گھر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار کار اس کی بائک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں یوگیش سڑک پر آگیا اور اس کو کافی چوٹیں لگیں ۔

حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں کی مدد سے یوگیش کو بھٹکل تعلقہ اسپتال میں بھرتی کیا گیا ۔

اس تعلق سے بھٹکل دیہی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*