بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / بھٹکل میں دکانوں کو بند کرانے پر دکانداروں نے کیا احتجاج: بھٹکل کے قریبی علاقوں میں دکانوں کو  کھلا رکھنے پر جتایا اعتراض

بھٹکل میں دکانوں کو بند کرانے پر دکانداروں نے کیا احتجاج: بھٹکل کے قریبی علاقوں میں دکانوں کو  کھلا رکھنے پر جتایا اعتراض

Print Friendly, PDF & Email

بھٹکل: 26 اپریل، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کورونا کرفیو کے دوران 2 مئی تک ویک اینڈ کرفیو کے علاوہ بقیہ دنوں میں صرف ضروری اشیاء کی دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کپڑوں، جوتوں ، جویلری اور برتن وغیرہ کی دکانوں کو بند کرنے کے احکامات نافذ کیے گئے ہیں۔

لیکن رمضان المبارک میں دکانداروں نے اپنا نقصان ہوتا دیکھ کر اس کرفیو کی مخالفت کی اور آج صبح  بھٹکل مین روڈ پر واقع اپنی دکانوں کو کھلا رکھا ۔ جب میونسپال افسران دکانوں کو بند کرنے پہنچے تو انہیں دکانداروں نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے نقصان کی بھرپائی کے متعلق سوالات کیے ۔ اس موقع پر دکانداروں نے میونسپال افسران اور پولس اہلکاروں سے پوچھا کہ جب بھٹکل کے قریب ہی شرالی اور مرڈیشور میں کپڑوں وغیرہ کی دکانیں کھلی ہیں تو پھر بھٹکل میں اس کو بند کرنا کیا معنی رکھتا ہے؟؟اس موقع پر دکانداروں نے دوسری ضروری اشیاء کی دکانوں کے کھلا رہنے پر بھی اعتراض جتایا اور پوچھا  کہ کویڈ کی ہدایات پر وہاں بھی عمل نہیں ہورہا ہے تو پھر آپ اس کو بند کیوں نہیں کر رہے ہیں؟۔

پولس اہلکاروں نے دکانداروں کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ یہ ہدایات انہیں ریاستی حکومت کی طرف سے دی گئی ہیں اور اس پر عمل کرنا ہمیں ضروری ہے اگر کہیں بھی کوئی ایسی دکان کھلی ہے جس کی اجازت نہیں ہے تو پھر اس پر کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر میونسپال چیف افسر، پولس انسپکٹر دیواکر، سی پی آئی سوما وغیرہ موجود تھے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

ریاست میں جاری  لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا کیا گیا اعلان: 13 اضلاع کو چھوڑ کر تمام اضلاع میں  شام پانچ بجے تک کھلی رہیں گی تمام دکانیں۔ ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں کو بھی کھولنے کی اجازت: نائٹ کرفیو رہے گا برقرار

بینگلورو: 19 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت نے آج  13 ...