بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / بسوراج بومئی نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا، ’بھارت ماتا کی جے‘ کے لگے نعرے

بسوراج بومئی نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا، ’بھارت ماتا کی جے‘ کے لگے نعرے

Print Friendly, PDF & Email

بنگلور:28 جولائی،2021 (ایجنسی) کرناٹک کے وزیر داخل بسوراج بومئی نے ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیجسلیچر پارٹی کی میٹںگ کے بعد بی جے پی کی مرکزی قیادت کے آبزرور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے بسوراج بومئی کے نام کا اعلان کیا تھا۔ بومئی کے وزیر اعلیٰ بننے کی تجویز خود، کارگزار وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپانے پیش کی تھی۔

ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق ریاستوں میں تین نائب وزیراعلیٰ بھی بنائے جا رہے ہیں۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق، آر اشوک، گووند کرجول  اور بی شری راملو کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ آر اشوک، یدی یورپا حکومت میں وزیر محصولات تھے۔ وہیں گووند کرجول پہلے سے ہی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر تھے۔ اس کے ساتھ ہی شری راملو، کرناٹک حکومت میں سماجی فلاح وبہبود کے وزیر تھے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 
x

Check Also

غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ تمام مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے اسمبلی میں منظور ہوا’کرناٹکا مذہبی مقامات تحفظ قانون’

بینگلورو: 22 ستمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کے عوامی مقامات پر ...