بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / زندگی اور صحت کی حفاظت ایک شرعی فریضہ۔ دکانوں پر ہجوم نہ لگائیں سادگی سے عید منائیں: مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل

زندگی اور صحت کی حفاظت ایک شرعی فریضہ۔ دکانوں پر ہجوم نہ لگائیں سادگی سے عید منائیں: مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل

Print Friendly, PDF & Email

11مئی، 2021 (یواین آئی) حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،حضرت مولانا فخر الدین اشرف جیلانی سجادہ نشین کچھوچھ شریف،حضرت مولانا سید محمد ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند،جناب سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند،حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند،حضرت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند،حضرت علامہ سید کلب جواد نقوی جنرل سکریٹری مجلس علماء ہند وامام جمعہ لکھنؤ اورحضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ زندگی اور صحت کی حفاظت ایک شرعی فریضہ ہے، نیز وبائی امراض کے پھیلاؤ کے موقع پر حفاظتی تدبیر اختیار کرنا بھی ایک ضروری عمل ہے، اور خود محسن انسانیت حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تلقین فرمائی ہے کہ جہاں وبائی مرض پھوٹ پڑا ہو، وہاں کے لوگ دوسرے مقامات پر نہ جائیں اور دوسری جگہوں کے لوگ وہاں جانے سے احتیاط کریں، اس پس منظر میں تمام مسلمان بھائیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ عید کے موقع سے دکانوں پر ہجوم نہ لگائیں بلکہ سادگی کے ساتھ عید منانے کی کوشش کریں۔

عید الفطر کی نماز میں بھی بڑے مجمع سے اجتناب کریں اور مختصر جماعتیں بنائیں۔عید کی نماز میں دو صفوں کے درمیان ایک صف کا اور دو نمازیوں کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں ۔ ماسک لگانے کا پورا اہتمام کریں۔ زبانی مبارک  باد دینے پر اکتفا کریں، مصافحہ اور معانقہ سے اجتناب کریں اور مختلف علاقوں میں حکومت نے جو گائیڈ لائین مقرر کی ہیں ان کی پابندی کریں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

ریاست میں قیادت کی تبدیلی میں الجھن ہنوز جاری ایڈی یورپا کی حمایت میں مہم کا آغاز۔65/اراکین اسمبلی نے حمایت میں دستخط کئے

بنگلورو۔8/جون (سالارنیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے کل یہ ...