بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / چامراج نگر میں 24 افراد کی موت: آکیسیجن کی قلت سے موت ہونے کا الزام۔ وزیر داخلہ نے تحقیقات کا دیا حکم

چامراج نگر میں 24 افراد کی موت: آکیسیجن کی قلت سے موت ہونے کا الزام۔ وزیر داخلہ نے تحقیقات کا دیا حکم

Print Friendly, PDF & Email

چامراج نگر: 3 مئی،2021  (یو این آئی) کرناٹک کے ضلع چام راج نگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں 24 مریضوں کی موت ہو گئی۔ چام راج نگر کے ڈپٹی کمشنر روی نے کہا کہ ان میں سے 23 مریضوں کی موت سرکاری اسپتالوں میں ہوئی، جبکہ ایک مریض نے پرائیوٹ اسپتال میں دم توڑا۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی موت اتوار کی صبح آٹھ بجے سے پیر کی صبح آٹھ بجے کے درمیان ہوئی۔ اس کے علاوہ 11 دیگر مریضوں کی موت دیگرسنگین بیماریوں کے سبب ہونے کی رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر روی نے کہا کہ جن مریضون کی موت ہوئی ہے، وہ تمام وینٹی لیٹروں پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے، یہ ضروری نہیں ہے۔ چام راج نگر میں کورونا مریضوں کی موت کے باعث گردو نوح کے علاقوں میں آکسیجن کی کمی کے تعلق سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار سے پیر کی صبح تک 24 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ سب کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ضلع انچارج اور وزیر سریش کمار نے بنگلورو میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے چامراج نگر ضلع سے اموات کے اعدادو شمارطلب کیے ہیں اور اموات کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔ قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ متوفین کے اہل خانہ نے اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قصوروار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

راہل گاندھی نے موت پر اٹھائے سوال: کانگریس رہنما اور سابق صدر راہل گاندھی نے کرناٹک کے چام راج نگر میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 24 مریضوں کی موت پر سوال اٹھایا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے پوچھا ہے کہ وہ مرے یا انہیں مارا گیا؟ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ "ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت، سسٹم کو جگانے سے قبل کتنا دکھ؟

 

ریاستی وزیر داخلہ نے ڈی جی پی کو دیا تحقیقات کا حکم: ملک بھر میں اس معاملے کو لے کر حکومت کی مذمت کے بعد ریاستی وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے ڈی جی پی کو طلب کر اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت اس واقعہ پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کی تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

ریاست میں قیادت کی تبدیلی میں الجھن ہنوز جاری ایڈی یورپا کی حمایت میں مہم کا آغاز۔65/اراکین اسمبلی نے حمایت میں دستخط کئے

بنگلورو۔8/جون (سالارنیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے کل یہ ...