بنیادی صفحہ / تازہ خبریں / السور سوئمنگ پول کا تجدید کے بعد افتتاح

السور سوئمنگ پول کا تجدید کے بعد افتتاح

Print Friendly, PDF & Email

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز) شہر بنگلور سمیت ریاست کے مختلف مقامات میں نوجوانوں کو ورزش کیلئے تیراکی کی سہولت مہیا کرانے کے مقصد کے تحت مختلف مقامات پر سوئمنگ پولس کی تعمیر کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا۔یہ اعلان آج ریاستی وزیر برائے کھیل کود ، امور نوجوانان اور مچھلی پالن پرمود مادھوا راج نے کیا۔آج شہر کے السور تالاب سے متصل کینسنگ ٹن سوئمنگ پول کا جدید کاری کے بعد افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوئمنگ پول کی تیاری سے بہت سارے کھیل کود کو بڑھاوا دیا جاسکتاہے۔ ساتھ ہی ریاست میں تیراکی کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس مقصد کیلئے ریاستی حکومت نے نشاء ملت اکاڈمی کو تیراکی کو پروان چڑھانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ اس اکاڈمی کے ذریعہ تیراکی کی صلاحیتوں کو پروان چڑھاکر انہیں ریاستی اور ملکی سطح پر نمائندگی کا موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہر بنگلور میں تمام سوئمنگ پولس کو بی بی ایم پی کی طرف سے چلایا جاتاہے، لیکن اس سوئمنگ پول میں تیراکی کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے مقصد سے اسے نشاء ملت اکاڈمی کے حوالے کیاگیا ہے۔ اس موقع پر وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے کہاکہ دیگر کھیلوں کو جس طرح حوصلہ افزائی ملتی ہے اسی طرز پر تیراکی کو بھی حوصلہ افزائی ملنی چاہئے۔ تقریب میں رکن لوک سبھا پی سی موہن ، میئر جی پدماوتی ، کورٹ اتھارٹی کے نائب چیرمین میر روشن علی ، اور محکم�ۂ کھیل کود کے ڈائرکٹر انوپم اگروال موجود تھے۔یہ سوئمنگ پول جو شہر بنگلور کے چند قدیم سوئمنگ پولس میں سے ایک ہے۔290 لاکھ روپیوں کی لاگت پر اس کی تجدید کی گئی ہے۔ اس میں پانی رسنے کی شکایات عام تھیں، ساتھ ہی یہاں کا گندہ پانی اس پول کو استعمال کے قابل نہیں رکھ پاتا، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی جناب روشن بیگ نے اس کی تجدیدکا بیڑہ اٹھایا۔ یہاں پر رساؤ سے نمٹنے کیلئے نئی کانکریٹ دیواریں اور نئی فلٹریشن یونٹ نصب کی گئی۔ 50میٹر لمبے 18میٹر چوڑے سوئمنگ پول کی گہرائی 1.1میٹر سے پانچ میٹر تک بنائی گئی ہے۔ اس سوئمنگ پول میں تیراکوں کو ڈائیونگ (چھلانگ )کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

متحدہ عرب امارات نےہندوستان سے آنے والے مسافروں کودی سفر کی اجازت،ان شرائط کوکرنا ہوگا پورا۔ دبئ جانے والے یہ تفصیلی خبر ضرور پڑھیں

نیو دہلی : 20 جون، 2021 (ایجنسی) متحدہ عرب امارات (UAE) نے ...