ایئر انڈیا (Air India) اور نیپال ایئر لائنز (Nepal Airlines) کے طیارے جمعہ کو نیپال میں بیچ ہوا میں آپس میں ٹکرانے والے تھے کہ وارننگ سسٹم نے پائلٹس کو محتاط کر دیا اور ان کی فوری کارروائی سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ حکام نے اتوار کو یہاں یہ جانکاری دی ہے نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAAN) نے ایئر ٹریفک کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے تین ملازمین کو غفلت برتنے کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔ CAAN کے ترجمان جگن ناتھ نرولا نے یہ معلومات دی۔
جمعہ کی صبح کوالالمپور، ملیشیا سے کھٹمنڈو آنے والا نیپال ایئرلائن کا ایئربس A-320 طیارہ اور نئی دہلی سے کھٹمنڈو آنے والے ایئر انڈیا کے طیارے آپس میں ٹکرانے والے تھے۔ نرولا نے کہا کہ ایئر انڈیا کا طیارہ 19,000 فٹ کی بلندی سے نیچے آ رہا تھا جبکہ نیپال ایئر لائن کا طیارہ اسی وقت 15,000 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔