بنیادی صفحہ / خلیجی / شاہ سلمان کی ہدایت پر وزٹ ویزوں اور اقاموں کی معیاد کی بلا معاوضہ توسیع

شاہ سلمان کی ہدایت پر وزٹ ویزوں اور اقاموں کی معیاد کی بلا معاوضہ توسیع

Print Friendly, PDF & Email

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جنرل پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے مملکت سے باہر کے تارکین وطن کے لیے اقامہ کی مدت میں توسیع ، وزٹ ویزوں کی میعاد میں توسیع اورآمد ورفت کے ویزوں میں بغیر کسی فیس کے 30 نومبر 2021ء تک مفت خود کار توسیع شروع کر دی ہے۔

ویزوں کی معیاد میں بلا معاوضہ توسیع ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت ’کویڈ 19‘ کے اثرات اور نتائج سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رکھے گی۔ ویزوں اور اقاموں کی مدت میں توسیع بھی مملکت کی حکومت کی طرف سے کی جانے والی مسلسل کوششوں کے فریم ورک کا حصہ ہے۔ تاکہ احتیاطی تدابیر کے تحت شہریوں اور غیرملکی باشندوں کی حفاظت کی ضمانت دی جائے اور وبا کے معاشی اور مالی اثرات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔

پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ نے کہا کہ ویزوں کی معیاد میں توسیع قومی معلومات مرکز کے تعاون سے خود کار طریقے سے کی جائے گی۔ اس کے لیے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ کوارٹر جانے کی ضرورت نہیں۔

اس ضمن میں مملکت سے باہرکے ان ممالک کے رہائشیوں کے لیے جن سے فضائی آمد ورفت معطل نہیں کے اقامہ اور واپسی کے ویزوں کی مدت میں 30 نومبر 2021ء تک توسیع کی جائے گی۔

مملکت سے باہر آنے والے زائرین کے وزیٹر ویزے کی مدت میں بھی 30 نومبر تک توسیع کی جائے گی، بہ شرطیکہ کہ ان ممالک کے شہریوں کے کرونا وبا کی وجہ سے آمد ورفت پر پابندی نہ ہو۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*