بنیادی صفحہ / خلیجی / سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

Print Friendly, PDF & Email

ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 1 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کوروںا کے لیے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے افراد پر 1 لاکھ ریال  تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سلطنت کی جانب سے کووڈ 19 سے تحٖفظ کے لیے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات، جیسے کہ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی، عوامی اور نجی مقامات پر جسم کا درجہ حرارت چیک کرائے بنا داخل ہونے کی کوشش کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ٹوئٹ کے مطابق کورونا ایس او پی کی پہلی بار خلاف ورزی کرنے والے فرد پر 1 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا، لیکن اگر وہی شخص اگلی بار پھر کووڈ 19 قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو پھر اس عائد ہونے والے جرمانے کی رقم کئی گنا بڑھا کر 1 لاکھ ریال کردی جائے گی۔

وزارت داخلہ کی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سلطنت کی جانب سے کووڈ 19 سے تحٖفظ کے لیے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات، جیسے کہ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی، عوامی اور نجی مقامات پر جسم کا درجہ حرارت چیک کرائے بنا داخل ہونے کی کوشش کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ٹوئٹ کے مطابق کورونا ایس او پی کی پہلی بار خلاف ورزی کرنے والے فرد پر 1 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا، لیکن اگر وہی شخص اگلی بار پھر کووڈ 19 قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو پھر اس عائد ہونے والے جرمانے کی رقم کئی گنا بڑھا کر 1 لاکھ ریال کردی جائے گی۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*