بنیادی صفحہ / خلیجی / سعوی عرب جانے والے ہندوستانیوں کو ویزا کے حصول کیلئے اب نہیں دینا ہوگا یہ سرٹیفکیٹ

سعوی عرب جانے والے ہندوستانیوں کو ویزا کے حصول کیلئے اب نہیں دینا ہوگا یہ سرٹیفکیٹ

Print Friendly, PDF & Email

نئی دہلی : ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط ہوتے رشتوں میں جمعرات کو ایک اور نئی کڑی جڑ گئی ۔ سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہندوستانی شہریوں کو سعودی عرب کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں پڑے گا۔ سعودی عرب کے اس فیصلہ سے وہاں جانے والے ہندوستانی شہریوں کا بڑی راحت ملے گی ۔

 

اس کی جانکاری دہلی میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانہ نے جعمرات کو ٹویٹر پر دی ۔ سفارت خانہ کے ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک پاٹنرشپ کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے ہندوستانی شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ ( پی سی سی ) جمع کرنے سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سعودی عرب سفارت خانہ کی جانب سے جاری کئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو ویزہ حاصل کرنے کیلئے اب پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*