بنیادی صفحہ / خلیجی / سعودی عرب: فضائی سفر کی بکنگ میں غیر معمولی اضافے کی توقع

سعودی عرب: فضائی سفر کی بکنگ میں غیر معمولی اضافے کی توقع

Print Friendly, PDF & Email

ریاض: سعودی عرب میں رواں سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران فضائی سفر کی بکنگ میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔ یہ اطلاع سعودی عرب میں سفرو سیاحت کے میدان میں کام کرنے والی کمپنی ’المسافر‘ نے دی ہے۔ کمپنی کے ریٹیل سیکٹر کے نائب صدر فہد العبیلان نے بتایا کہ کورونا وبا کے کیسزمیں کمی کے بعد اندرون اور بیرون ملک سیاحت اور دیگر مقاصد کے لیے فضائی سفر کی بکنگ میں اضافے کا امکان دیکھا جا رہا ہے۔

العبیلان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی مارکیٹ میں موجود سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ مملکت میں سفری بکنگ کی سطح میں اضافہ دیکھا جانے والا ہے۔ انہوں نے بیرون ملک سے مملکت کے سفر میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی بکنگ کی طلب میں 48 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ بیرون ملک سفر کے لیے بکنگ میں 50 فیصد سے زائد کی توقع کی جا رہی ہے۔

العبیلان نے مزید کہا کہ گزشتہ ادوار میں مقامی سیاحت کی مانگ میں اضافے اور جنرل اتھارٹی برائے سیاحت کے ذریعہ پروموشنل سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ المسافر پلیٹ فارم پر بین الاقوامی بکنگ شرح میں 2019 کے مقابلے میں 76 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لیے سب سے نمایاں منزلیں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ خصوصاً متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور مصر ہیں۔ پروازوں کو دوبارہ شروع ہونے کے بعد بحرین کے سفر کا مطالبہ پہلے دنوں میں بہت تھا لیکن بحرین کی جانب سے کورونا کی وجہ پابندیوں کے بعد سفر کی طلب کم ہوگئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

 

x

Check Also

سعودی عرب سے ہزاروں غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی تیاری

ریاض: سعودی عرب نے اقامہ، رہائش اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی ...