بنیادی صفحہ / خلیجی /   پچیس دنوں تک عازمینِ حج کے سوا کوئی عمرہ ادا نہیں کرسکے گا

  پچیس دنوں تک عازمینِ حج کے سوا کوئی عمرہ ادا نہیں کرسکے گا

Print Friendly, PDF & Email

ریاض: 26 جون (ایجنسی)  سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 24 جون سے 29 جولائی تک 25 روز عازمینِ حج کے سوا کسی کو بھی عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 25 روز کی مدت کے دوران تمام مناسک کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج کو سہولیات مہیا کی جاسکیں۔

دوسری جانب مسجد حرام میں معاون جنرل صدر ڈاکٹر سعد بن محمد نے حج سیزن 1443ھ کی اہم ترین تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت حج نے عندیہ دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے ریزرویشن دوبارہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ 1443ھ بروز منگل سے ممکن ہوگی۔

واضح رہے کہ ہندوستانی عارمینِ حج کے علاوہ دیگر ممالک کے حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

 

گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے غلاف کعبہ کو جسے کسویٰ کہا جاتا ہے زمین سے 3 میٹر اوپراٹھا دیا تھا۔ غلاف کعبہ اٹھانے کے بعد خانہ کعبہ کے گرد احرام کی علامت کے طورپر سفید کپڑا لپیٹ دیا گیا ہے۔ خانہ کعبہ کے گرد سفید کپڑا ڈھانپ کر علامتی طور پر حج سیزن کے آغاز کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*