بنیادی صفحہ / خلیجی / شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو جمعرات سے عمان میں داخلے کی اجازت

شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو جمعرات سے عمان میں داخلے کی اجازت

Print Friendly, PDF & Email

مستقط، 7/اپریل (ایجنسی) سلطنت عمان کے اعلی ادارے نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ انتہائی ضرورت کے بغیر سفر سے گریز کریں۔

عمانی خبررساں ادارے ’اونا‘ کے مطابق سلطنت عمان نے طے کیا ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی جمعرات 8 اپریل کو دوپہر بارہ بجے سے عمان میں داخل ہوسکتے ہیں۔

عمانی حکومت نے پورے ملک میں تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے افراد اور گاڑیوں کو رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں آ مد ورفت کی اجازت دی ہے۔ یہ اجازت یکم رمضان تک کے لیے دی گئی ہے۔

عمان کی اعلی کمیٹی نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران رات 9 سے صبح 4 بجے تک تمام تجارتی ادارے بند رہیں گے۔ افراد اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی،مساجد میں تراویح کی اجازت نہیں ہوگی۔

عمانی حکومت نے رمضان میں تمام تقریبات پر مکمل پابندی لگادی ہے۔ مساجد، خیموں اور عوامی بیٹھکوں میں ا جتماعی افطار دسترخوان پر پابندی رہے گی۔

علاوہ ازیں رمضان کے دوران سماجی، ثقافتی اور کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بند رہیں گی۔ کسی بھی قسم کا اجتماعی پروگرام نہیں کیا جاسکے گا۔

 

x

Check Also

اسرائیلی تاجروں کو ‘دبئی گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج’ میں کاروبار کی اجازت

دبئی کے ‘گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج’ میں پہلی مرتبہ سونے کے اسرائیلی ...