بنیادی صفحہ / خلیجی / 2 سال بعد غیر ملکی عازمین حج سرزمین مقدس پہنچنا شروع

2 سال بعد غیر ملکی عازمین حج سرزمین مقدس پہنچنا شروع

Print Friendly, PDF & Email

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے تناظر میں عائد پابندیوں کے 2 سالہ عرصے کے بعد غیر ملکی عازمین کی آمد کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

رواں برس حج کے سلسلے میں پہلی غیر ملکی پرواز مدینہ ائرپورٹ پہنچی، جہاں حکام نے ضیوف الرحمن کا استقبال کیا۔ یاد رہے کہ 2 برس سے کورونا پابندیوں کے باعث حج کو صرف مقامی عازمین تک محدود رکھا گیا تھا، تاہم رواں برس اپریل میں سعودی عرب کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا گیا کہ اس سال دنیا بھر سے 10 لاکھ عازمین حج ادا کر سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا سے پہنچنے والی پہلی پرواز کے خوش نصیب مسافرآیندہ ہفتوں میں مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ سعودی حکام نے طویل پابندیوں کے بعد عازمین حج کی آمد کو باعث خوشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہمانوں کے لیے سہولیات کی فراہمی کو ہرممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں برس سعودی عرب نے حج کے لیے 65 سال سے بڑی عمر کے افراد پر پابندی عائد کی ہے جب کہ شرائط پر پورا اترنے والوں کے لیے بھی ویکسین کی تمام منظور شدہ خوراکیں لینا لازم قرار دیا گیا ہے۔

 

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*