بنیادی صفحہ / کیریر اور تعلیمی خبریں / ممبئی پو لس کا نسٹبل اور ڈرائیوروں کی بھرتی

ممبئی پو لس کا نسٹبل اور ڈرائیوروں کی بھرتی

Print Friendly, PDF & Email

مسلم نو جوان  فائدہ اٹھا ئیں :نسیم خان
بھٹکلیس نیوز / 13 مئی،2014
ممبئی ۔ممبئی پو لس فورس میں 2570کا نسٹبلوںاور ڈرائیوروں کی بھرتی کا اشتہارشائع ہو چکا ہے  جس کے تحت  اہل امیدواروں سے ممبئی پو لس فورس  نے اس بھرتی کیلئے 5مئی سے 25مئی 2014تک درخواستیں htps/mahapolicemahaonlinegovt.inسرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کا تناسب بڑھانے کیلئے وزیر اقلیتی امور نسیم خان نے بارہویں جماعت پاس بے روزگارمسلم نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں آن لائن در خواستیں دینے کی اپیل کی ہے ۔ مہاراشٹرا کے ہر ضلع میں 200اقلیتی بچوں کو پولس بھرتی میں اہل ثا بت ہو نے کے لئے تربیتی مراکز جا ری کئے گئے ہیں جن میں سے اب تک 35000ہزار بچوں نے تر بیت حا صل کی جن میں سے1300 بچے پولس فورس میں ملازمت حاصل کر چکے ہیں ۔ وزیر مو صوف  نے خواہش مند امیدواروں کو مزید جانکاری  حاصل کر نے کیلئے مہا راشٹر ا اقلیتی کمیشن کے دفتر بدرالدین طیب جی مارگ  عقب انجمن اسلام اسکول وی ٹی ممبئی 1سے رابطہ کر نے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ وزیر نسیم خان کی کو ششوں سے گزشتہ تین سالوں میں پولس میں مسلم نو جوانوں کی کا فی تعداد میں بھرتی ہوئی ہے اسکی  اہم وجہ یہ ہے کہ اقلیتی محکمہ کی جانب سے ٹریننگ سنٹر بنایا گیا ہے جہاں پو لس بھرتی کیلئے پہلے ضروری ٹریننگ دی جاتی ہے وزیر نسیم خان نے پو رے مہا راشٹرا میں 7مقامات پر ایسے ٹریننگ سنٹر کھو لے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*